بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو ایوبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پانی ’’پانی‘‘ سے (واجب ہوتا) ہے۔
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ جب دونوں عضو مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے یہ کیا تو ہم نے غسل کیا۔
حضرت ابی بن کعبؓ نے بیان کیا کہ شروع اسلام میں تو اجازت تھی پھر بعد میں ہمیں غسل کا حکم دیا گیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب مرد عورت کے چوشانوں کے درمیان بیٹھ گیا اور دخول ہوگیا تو غسل واجب ہوگیا۔
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب ’’دو‘‘ عضو مل جائیں اور حشفہ غائب ہو جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو اور نمی دیکھے اور اُسے پتہ نہیں کہ احتلام ہوا تھا، تو غسل کرے اور اگر دیکھے کہ اُسے احتلام ہوا ہے اور نمی نہ دیکھے تو اس پر غسل نہیں ہے۔
حضرت ابو السمحؓ نے بیان کیا میں نبی ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ جب حضور ﷺ غسل کا ارادہ فرماتے تو ارشاد فرماتے میری طرف سے رخ پھیر لو تو میں اپنی گردن آپؐ کی طرف سے موڑ لیتا اور کپڑا پھیلا دیتا اور اس کے ذریعہ آپؐ کے لئے اوٹ کر دیتا۔
عبد اللہ بن عبد اللہ بن نَوفَل نے بیان کیا کہ میں نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے کبھی سفر میں نفل ادا کئے ؟ میں نے کوئی ایسا نہ پایا جو مجھے بتاتا۔ ہاں حضرت ام ہانی بنت ابی طالبؓ نے مجھے بتایا کہ حضورؐ فتح (مکہ) کے سال تشریف لائے۔ آپؐ نے پردہ لگانے کا حکم دیا۔ آپؐ کے لئے پردہ لگایا گیا اور آپؐ نے غسل فرمایا اور آپؐ نے آٹھ رکعت نفل ادا کئے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی کھلے میدان میں غسل نہ کرے اور نہ چھت کے اوپر جب تک پردہ نہ ہو، اگر وہ کسی کو نہیں دیکھتا تو اس کو تو دیکھا جا رہا ہے۔
حضرت عبد اللہ بن ارقمؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء جانے کی ضرورت محسوس کرے اور نماز کھڑی ہو جائے تو اُس سے ابتداء کرے۔