بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 3 hadith
حضرت عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صدق اختیار کرو یقینا صدق نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ ایک آدمی سچ بولتا چلا جاتا ہے اور سچ کے لئے طلب اور کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک صدیق لکھا جاتا ہے اور تم جھوٹ سے بچو یقینا جھوٹ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ آگ کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک آدمی جھوٹ کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک کذّاب لکھا جاتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ انسان کے جھوٹے ہونے کے لئے یہی علامت کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات لوگوں میں بیان کرتا پھرے۔
عبدالرحمن بن ابی بکر نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں نہ بتلاؤں کہ بڑے بڑے گناہ کیا ہیں؟ ہم نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا اللہ کا شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور آپ اس وقت تک تکیہ لگا کر بیٹھے تھے اٹھ بیٹھے اور فرمایا سنو جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ سنو جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ آپ ان کلمات کو اتنی بار دہراتے رہے کہ ہم نے سمجھا کہ آپ خاموش نہیں ہوں گے۔