قَالَتْ كَانَتِ النُّفَسَاءُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَجْلِسُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَكُنَّا نَطْلِي وُجُوهَنَا بِالْوَرْسِ مِنَ الْكَلَفِ .
حضرت ام سلمہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں نفاس والی عورت چالیس دن بیٹھا کرتی اور ہم اپنے چہروں پر ’’ورس‘‘ (بوٹی) چھائیوں کے لئے مَلتی تھیں۔
قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَىَّ مِرْطٌ لِي وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ .
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا رسول اللہﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، میں آپؐ کے ایک طرف ہوتی اور میں حائضہ ہوتی اور میرے اوپر میری چادر ہوتی اور اُس کا کچھ حصہ آپؐ پر ہوتا۔
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ صَلَّى وَعَلَيْهِ مِرْطٌ عَلَيْهِ بَعْضُهُ وَعَلَيْهَا بَعْضُهُ وَهِيَ حَائِضٌ .
حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی اور آپؐ پر چادر تھی۔ اس کا کچھ حصہ آپؐ پر اور کچھ حصہ اُن (حضرت میمونہؓ) پر تھا جبکہ وہ حائضہ تھیں۔
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اُن کے پاس تشریف لائے۔ اُن (حضرت عائشہؓ) کی خادمہ چھپ گئی۔ نبی ﷺ نے فرمایا (یہ) بالغ ہو گئی ہے؟ اُنہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضور ﷺ نے اس کے لئے اپنے عمامہ سے ایک ٹکڑا پھاڑا اور فرمایا اس سے سر کو ڈھانپو۔
قَالَتْ تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ فَقَالَتْ قَدْ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ فَلَمْ يَكُنْ يَنْهَانَا عَنْهُ .
مُعَاذَۃ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہؓ سے سوال کیا حائضہ (بالوں کو) رنگ سکتی ہے؟ انہوں (حضرت عائشہؓ) نے فرمایا ہم نبی ﷺ کے پاس تھیں اور ہم (بال) رنگ لیا کرتی تھیں اور حضور ﷺ ہمیں اس سے منع نہیں فرماتے تھے۔