بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 22 hadith
ابوالحسن محمد بن مقاتل (مروَزی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ اوزاعی نے ہمیں خبردی، کہا کہ یحيٰ بن سعید (انصاری) نے مجھ سے بیان کیا، کہا: عمرہ بنت عبدالرحمن نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ذِکرفرمایا کہ آپؐ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا چاہتے ہیں۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے آپؐ سے اِجازت مانگی ۔ آپؐ نے اُنہیں اِجازت دے دی اور حضرت حفصہؓ نے حضرت عائشہؓ سے کہا کہ وہ اُن کے لئے بھی اِجازت طلب کریں۔ چنانچہ انہوں نے اجازت لی۔ جب حضرت زینبؓ بنت جحش نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی ٹھکانا بنانے کا حکم دے دیا جو اُن کے لئے بنایا گیا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھ چکے اور اپنے جائے قیام کو واپس چلے تو آپؐ نے اُن ڈیروں کو دیکھا، پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ عائشہؓ، حفصہؓ اور زینبؓ کے ڈیرے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا انہوں نے اس سے نیکی کا اِرادہ کیا ہے؟ میں نے اِعتکاف نہیں بیٹھنا اور آپؐ (گھر) لَوٹ گئے۔ جب عیدالفطر ہوئی تو آپؐ شوال کے دس دِن اِعتکاف بیٹھے۔
(تشریح)عبداللہ بن محمد(مسندی) نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ نبی