بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 13 hadith
ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن یوسف نے ہمیںبتایا کہ( عبدالمالک) بن جریج نے ان کو خبردی، کہا: ابوبکر(عبداللہ) بن ابی ملیکہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عثمان بن عبدالرحمن تیمی سے، عثمان نے ربیعہ بن عبداللہ بن ہدیر تیمی سے روایت کی کہ حضرت ابوبکرؓ نے کہا اور ربیعہ اچھے لوگوں میں سے تھے۔ (انہوں نے قصہ بیان کیا) جو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (کی مجلس) میں ربیعہ نے دیکھا تھا۔(حضرت عمرؓ) نے جمعہ کے دن منبر پر کھڑے ہوکر سورہ النحل پڑھی۔ جب سجدہ کی آیات پر پہنچے تو وہ اترے اور انہوں نے سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ جب دوسرا جمعہ ہو ا تو حضرت عمرؓ نے وہی سورۃ پڑھی۔ جب سجدہ کی آیات پر پہنچیتو انہوں نے کہا: لوگو! ہم سجدہ کی آیات سے گذرتے ہیں۔ سو جس نے سجدہ کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے سجدہ نہ کیا اس پر کوئی گناہ نہیں اور حضرت عمررضی اللہ عنہ نے سجدہ نہیں کیا اور نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے اتنا زیادہ بتایاکہ اللہ تعالیٰ نے سجدۂ تلاوت فرض نہیں کیا۔ ہاں اگر ہم چاہیں ( تو سجدہ کرلیں)۔
(تشریح)صدقہ( بن فضل) نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحيٰ(بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب وہ سورۃ پڑھتے جس میں سجدہ ہوتا، آپؐ سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی ۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: معتمر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے کہا:بکر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابورافع سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورئہ اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ پڑھی اور سجدہ کیا ۔ میں نے کہا: یہ سجدہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اس سورۃ میں ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ کیا تھا۔ پس میں اس میں ہمیشہ سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپؐ سے مل جائوں۔
(تشریح)