بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 71 hadith
37. If somebody gives another person a horse (as a gift)
باب ۳۷ : إِذَا حَمَلَ رَجُلٌ عَلَى فَرَسٍ فَهْوَ كَالْعُمْرَى وَالصَّدَقَةِ
اگر کوئی شخص (کسی کو) سواری کے لئے گھوڑا دے تو یہ عمری اور صدقہ ہی کی طرح ہوگا
حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: میں نے مالک سے سنا؛ وہ زید بن اسلم سے پوچھ رہے تھے۔ زید نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیا۔ پھر میں نے اس کو بکتا ہوا دیکھا۔ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: اسے نہ خریدو اور اپنے صدقہ سے نہ پلٹو۔