بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 112 hadith
حضرت اسماءؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں آئی اور عرض کیا کہ ہم میں سے کسی کے کپڑے کو اگر حیض کا خون لگ جائے تو وہ اس کا کیا کرے؟ آپؐ نے فرمایا کہ اس کو کھرچ دے، پھر پانی کے ساتھ اس کو مَلے۔ پھر اس پر پانی بہا دے پھر اس میں نماز پڑھ لے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپؐ نے فرمایا ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور کسی بڑے گناہ کے سبب سے عذاب نہیں دیا جا رہا۔ ان میں سے ایک تو چغلی کرتا پھرتا تھا۔ دوسرا اپنے پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔ انہوں نے کہا پھر آپؐ نے ایک تازہ ٹہنی منگوائی۔ اس کے دو حصے کئے، ایک اس پر گاڑ دی اور ایک اس پر پھر فرمایا امید ہے عذاب ان دونوں سے ہلکا کر دیا جائے گا جب تک کہ یہ دونوں خشک نہیں ہو جاتیں۔ سلیمان اعمش اسی سند سے یہ (حدیث) بیان کرتے ہیں سوائے اس کے کہ اُنہوں نے (لََا یَسْتَتِرُ) کے بجائے لَا یَسْتَنْزِہُ عَنِ الْبَوْلِ اَوْ مِنَ الْبَوْلِ کے الفاظ کہے۔