بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 266 hadith
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے بارے میں روایت ہے کہ ایک حج کے موقع پر امیر معاویہؓ آئے اور ان کے پاس حضرت سعدؓ گئے اور لوگوں نے حضرت علیؓ کا ذکر کیا اور انہوں (معاویہؓ) نے ان (حضرت علیؓ) کے بارہ میں کچھ کہا۔ حضرت سعدؓ ناراض ہوگئے اور کہنے لگے کہ تم یہ اس شخص کے بارے میں کہہ رہے ہو؟ جس کے بارہ میں مَیں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے جس کا میں مولیٰ ہوں اس کا علیؓ مولیٰ ہے اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے علیؓ! تم مجھ سے ایسے ہو جیسے ہارونؑ موسیٰؑ سے مگر یہ کہ میرے بعد نبی نہیں۔ میں نے آپؐ کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا کہ مَیں آج جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے محبت رکھتا ہے۔
قیس نے بیان کیا کہ میں نے حضرت طلحہؓ کا ہاتھ دیکھا، جو شل تھا۔ جس کو انہوں نے اُحد کے دن رسول اللہ
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے قُریظہ کے دن فرمایا (اس) قوم کی خبر ہمارے پاس کون لائے گا؟ حضرت زبیرؓ نے عرض کیا مَیں۔ آپؐ نے (دوبارہ) فرمایا (اس) قوم کی خبر ہمارے پاس کون لائے گا؟ حضرت زبیرؓ نے عرض کیا مَیں۔ (ایسا) تین مرتبہ (ہوا)۔ پھر نبی ﷺ نے فرمایا ہر نبی کا حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیرؓ ہے۔
حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت زبیرؓ نے بیان کیا کہ احد کے دن رسول اللہؐ نے میرے لئے اپنے ماں باپ کو جمع کر دیا۔
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا اے عروہؓ! تمہارے دو بزرگ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت زبیرؓ اُن لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اللہ اور رسولﷺ کے حکم پر اپنے زخمی ہونے کے بعد بھی لبیک کہا۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہؓ نبی ﷺ کے پاس سے گزرے تو حضورؐ نے فرمایا کہ یہ شہید ہے جو زمین پر چل رہا ہے۔
امیر معاویہ بن ابی سفیانؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے حضرت طلحہؓ کی طرف دیکھا اور فرمایا یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے اپنے عہد کو پورا کردیا۔ یہ اشارہ اس آیت کی طرف ہے مِنْہُمْ مَنْ قَضٰی نَحْبَہُ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّنْتَظِرُ (الاحزاب:24) کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے اپنی جاں نثاری کا عہد پورا کردیا اور کچھ ایسے ہیں جو انتظار میں ہیں۔
موسیٰ بن طلحہؓ نے بیان کیا کہ ہم امیر معاویہؓ کے پاس تھے۔ انہوں نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ طلحہؓ ان میں سے ہے جنہوں نے اپنے عہد کو پورا کردیا۔
حضرت علیؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کسی کے لئے اپنے والدین کو جمع کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے حضرت سعدؓ بن مالک کے۔ حضورؐ نے انہیں اُحد کے دن فرمایا سعدؓ! تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اُحد کے دن میرے لئے اپنے والدین کو جمع کیا اور فرمایا سعدؓ! تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔