حضرت سہل بن سعد الساعدی ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اُس کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں اور اُس کا وضو نہیں جو اس پر اللہ کا نام نہیں لیتا اُس کی نماز نہیں جو نبی ﷺ پر درود نہیں بھیجتا، اُس کی نماز نہیں جو انصار ؓ سے محبت نہیں کرتا۔
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي الطُّهُورِ إِذَا تَطَهَّرَ وَفِي تَرَجُّلِهِ إِذَا تَرَجَّلَ وَفِي انْتِعَالِهِ إِذَا انْتَعَلَ .
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے وضو میں جب وضو فرماتے اور کنگھی کرنے میں جب کنگھی فرماتے اور جوتا پہننے میں جب جوتا پہنتے۔
قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَسَأَلَنَا وَضُوءًا فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ .
حضرت عبد اللہ بن زید انصاریؓ نے بتایا کہ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ آئے اور ہم سے وضو کے لئے پانی طلب فرمایا۔ میں آپؐ کے پاس پانی لایا۔ آپؐ نے کلی کی اور استنشاق فرمایا ایک ہی چلّو سے۔ اچھی طرح ناک میں پانی چڑھانا اور ناک صاف کرنا۔