بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جائے اور پھر دوبارہ جانے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے۔
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک ہی غُسل میں اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس سے ہو آتے۔
حضرت انسؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا۔ آپؐ نے اپنی تمام بیویوں کے پاس سے ایک ہی رات میں ہو آنے کے بعد (ایک) غسل فرمایا۔
ابو رافع سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک ہی رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس سے ہو آئے اور اُن میں سے ہر ایک کے پاس (جانے کے بعد) غسل کیا۔ آپؐ سے عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ ایک ہی غسل کیوں نہیں کر لیتے۔ آپؐ نے فرمایا یہ طریق زیادہ پاکیزہ اور زیادہ عمدہ اور زیادہ صفائی کا موجب ہے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جب کھانے کا ارادہ فرماتے اور آپؐ جنبی ہوتے تو وضو فرما لیتے۔
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ سے جنبی کے بارے میں پوچھا گیا کیا وہ سو سکتا ہے یا کھا سکتا ہے، یا پی سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں جب وہ نماز کے لئے وضو کرنے کی طرح وضو کر لے۔
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب کھانے کا ارادہ فرماتے اور جنبی ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھو لیتے۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء میں جاتے اور قضائے حاجت سے فارغ ہوتے پھر باہر آتے تو آپؐ ہمارے ساتھ روٹی اور گوشت تناول فرماتے اور قرآن مجید پڑھتے اور آپؐ کو قرآن (پڑھنے سے) کوئی چیز نہ روکتی سوائے جنابت کے۔ کبھی راوی نے (لَایَحْجُبُہُ کی بجائے) لَا یَحْجُزُہُ کہا۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قرآن کو جنبی اور حائضہ نہیں پڑھتے۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنبی اور حائضہ قرآن میں سے کچھ نہیں پڑھتے۔