بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں ٹھنڈے علاقے میں ہوتا ہوں۔ پس غسلِ جنابت کیسے ہو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تو تین اوک اپنے سر پر (پانی) ڈالتا ہوں۔
سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ جب میں جنبی ہوں تو اپنے سر پر کتنی بار پانی ڈالوں؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تین اوک (پانی) اپنے سر پر ڈالا کرتے تھے۔ وہ آدمی کہنے لگا کہ میرے بال لمبے ہیں۔ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ تجھ سے زیادہ بالوں والے اور زیادہ صاف تھے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ غسلِ جنابت کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ غسلِ جنابت کرتے، پھر مجھ سے میرے غسل کرنے سے قبل گرمی حاصل کرتے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہﷺ جنبی ہوتے ، پھر سو جاتے جبکہ آپؐ نے پانی کو چھوا نہ ہوتا۔ اس کے بعد اٹھتے اور غسل فرماتے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا اگر رسول اللہ ﷺ کو اپنے اہل سے حاجت ہوتی تو اسے پورا کرتے اور پھر اسی طرح سو جاتے اور آپؐ نے پانی کو چھوا نہ ہوتا۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جنبی ہوتے تو اسی طرح سو جاتے اور پانی کو نہ چھوتے۔ سفیان کہتے ہیں میں نے ایک دن یہ روایت بیان کی تو اسماعیل نے مجھے کہا جوان! اس روایت کو کسی بات سے تقویت دی جائے۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ سونے کا ارادہ فرماتے اور آپؐ جنبی ہوتے تو نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ بن خطاب نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کیا ہم میں سے کوئی جبکہ وہ جنبی ہو، سو سکتا ہے ؟ حضورؐ نے فرمایا ہاں جب وہ وضو کر لے۔
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ وہ رات کو جنبی ہوتے تھے اور سونے کا ارادہ کرتے۔ رسول اللہ ﷺ نے اُنہیں ارشاد فرمایا کہ وہ وضو کریں پھر سو جائیں۔