بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 3 hadith
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دولت مند کا ٹال مٹول کرنا بہت بڑا گناہ ہے اور جس کو اپنا قرض لینے کے لئے مالدار شخص کے سپرد کیا جائے تو وہ قبول کرے۔
(تشریح)ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبداللہ) بن ذکوان سے، ابن ذکوان نے اعرج سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: دولت مند کا قرض ادا کرنے میں دیر لگانا ظلم ہے اور اگر تم میں سے کسی ایک کو کسی مالدار پر ہنڈی دی جائے تو قبول کرلے۔
مکی بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن ابی عبید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہم بیٹھے تھے کہ اِتنے میں ایک جنازہ لایا گیا اور لوگوں نے کہا: آپؐ اس کا جنازہ پڑھیں۔ آپؐ نے پوچھا: کیا اس پر کوئی قرض ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ پھر آپؐ نے پوچھا: کیا اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ لوگوں نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی۔ پھر اس کے بعد ایک اور جنازہ لایا گیا اور لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اس کی نمازِ جنازہ پڑھیے۔ آپؐ نے پوچھا: کیا اس پر کوئی قرض ہے؟ عرض کیا گیا: جی ہاں۔ آپؐ نے پوچھا: کیا اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ لوگوں نے کہا: تین اشرفیاں۔ آپؐ نے اس کا جنازہ پڑھا۔ اس کے بعد پھر تیسرا جنازہ لایا گیا اور لوگوں نے عرض کیا: اس کا جنازہ پڑھیں۔ آپؐ نے پوچھا: کیا اس نے کچھ چھوڑا؟ لوگوں نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے پوچھا: اس پر کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے کہا: تین اشرفیاں۔ آپؐ نے فرمایا: تم ہی اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔ حضرت ابوقتادہؓ نے کہا: یارسول اللہ! آپؐ اس کا جنازہ پڑھیں اور اس کے قرض کی ادائیگی میرے ذمہ ہوگی۔ تب آپؐ نے اس کا جنازہ پڑھا۔
(تشریح)