بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 13 hadith
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ ابوزناد نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:حضرت ابراہیمؑ سارہؑ کو لے کر اپنے وطن سے نکل گئے اور اُن کو ایک ایسی بستی میں لے کر آئے جہاں ایک بادشادہ تھا یا فرمایا: ایک ظالم بادشاہ تھا تو اُس نے حضرت ابراہیمؑ کو کہلا بھیجا کہ میرے پاس سارہؑ کو بھیج دو۔ تو اُنہوں نے اُس کو بھیج دیا اور وہ اُٹھ کر سارہؑ کے پاس آیا۔ سارہ نے اُٹھ کر وضو کیا اور نماز پڑھنے لگیں اور دعا کی: اے اللہ ! اگر میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان رکھتی ہوں تواِس کافر کو مجھ پر مسلط نہ ہونے دے، تو وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا اور اس کی یہ حالت ہو گئی کہ زمین پر پاؤں رگڑنے لگا۔
(تشریح)یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ سالم نے اُنہیں بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن کو خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اُس پر ظلم کرے اور نہ ظالم کے حوالے کرے اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں مصروف ہو، اللہ اس کی حاجت روائی کرے گا۔
محمد بن عبدالرحیم نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن سلیمان (واسطی) نے ہمیں بتایا۔ہشیم نے ہم سےبیان کیا کہ عبیداللہ بن ابی بکر بن انس نے ہمیں خبر دی۔ عبیداللہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ ا ُنہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کرو ظالم ہو یا مظلوم، تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہوتب تو میں اُس کی مدد کروں۔ یہ فرمائیں کہ جب ظالم ہو تو میں کیسے مدد کروں ؟ آپؐ نے فرمایا: اُس کو ظلم سے باز رکھو یا فرمایا: روکو، یہی اس کی مدد ہوگی۔
(تشریح)