بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 5 of 35 hadith
مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حکم سے، حکم نے مجاہد سے، مجاہد نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بادِ صبا سے میری مدد کی گئی اور بادِ دبور سے عاد ہلاک کئے گئے۔
(تشریح)ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوالزناد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبدالرحمن (بن ہرمز)اعرج سے، عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ساعت برپا نہ ہوگی مگر اس وقت کہ جب علم سمیٹ لیا جائے گا اوربھونچال بہت ہوں گے اور زمانہ جلدی جلدی گزرے گا اور فتنوں کا غلبہ ہوگا اور مار دھاڑ بہت ہوگی۔ ہرج کے معنی ہیں قتل اور جب دولت تم میں اتنی بڑھ جائے گی کہ سیلاب کی طرح بہے گی۔
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک نے مجھے بتایا ۔ انہوں نے صالح بن کیسان سے، صالح نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، عبیداللہ نے حضرت زید بن خالدجہنیؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ میں ہمیں صبح کی نماز بارش کے بعد پڑھائی جو رات سے شروع تھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپؐ لوگو ں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔( آپؐ نے فرمایا:) اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: آج صبح میرے بندوں میں سے کوئی میرا مومن ہے اور کوئی (میرا) کافر۔ سو جس نے کہا: ہم پر اللہ کے فضل اور رحم سے بارش ہوئی تو وہ میرا مومن ہے اور ستاروں کا منکر اور جس نے کہا کہ فلاں فلاں ستارے کے فلاں فلاں جگہ آنے سے ہم پر بارش ہوئی ہے تو وہ میرا منکر ہے اور ستاروں کا مومن۔
(تشریح)