بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 4 of 34 hadith
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے عطاء (بن ابی رباح) سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ٭ سے منع فرمایاہے اور پھل بیچنے سے بھی جب تک کہ اس کی پختگی ظاہر نہ ہوجائے۔ (فرمایا:) پھل نہ بیچا جائے؛ مگر درہم اور دینار کے بدلے میں۔ بجز عرایا کے (کہ ان کے خام پھلوں کا پختہ پھلوں سے مبادلہ ہوسکتا ہے)
یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے دائود بن حصین سے، دائود نے ابوسفیان سے جو کہ ابواحمد کے بیٹے کے آزاد کردہ غلام تھے۔ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی کہ عرایا کی خام کھجوروں کا اندازہ کرکے ان کے مبادلہ میں اتنی ہی پختہ کھجوریں خریدی جائیں بشرطیکہ پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق ہوں۔ اس بارہ میں دائود (راوی) نے شک ظاہر کیا۔ طرفہُ: ۲۱۹۰،
زکریاء بن یحيٰنے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں خبردی۔ انہوںنے کہا: ولید بن کثیر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: بُشَیر بن یسار نے مجھے بتایا جو کہ بنو حارثہ کے آزاد کردہ غلام تھے کہ حضرت رافع بن خدیجؓ اور حضرت سہل بن ابی حثمہؓ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ یعنی درخت کی (خام) کھجوریں پختہ کھجوروں کے بدلے میں دینے سے منع فرمایا ہے۔ عرایا والوں کو منع نہیں کیا۔ آپؐ نے انہیں اجازت دی ہے (کہ وہ پختہ کھجوریں بدلہ میں لے سکتے ہیں۔) ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور ابن اسحق نے بھی کہا کہ بُشَیر نے مجھ سے ایسا ہی بیان کیا ہے۔
(تشریح)زکریاء بن یحيٰنے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں خبردی۔ انہوںنے کہا: ولید بن کثیر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: بُشَیر بن یسار نے مجھے بتایا جو کہ بنو حارثہ کے آزاد کردہ غلام تھے کہ حضرت رافع بن خدیجؓ اور حضرت سہل بن ابی حثمہؓ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ یعنی درخت کی (خام) کھجوریں پختہ کھجوروں کے بدلے میں دینے سے منع فرمایا ہے۔ عرایا والوں کو منع نہیں کیا۔ آپؐ نے انہیں اجازت دی ہے (کہ وہ پختہ کھجوریں بدلہ میں لے سکتے ہیں۔) ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور ابن اسحق نے بھی کہا کہ بُشَیر نے مجھ سے ایسا ہی بیان کیا ہے۔
(تشریح)