بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 21 hadith
عبداللہ بن محمد نے ہمیں بتایا۔ عثمان بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے ہمیں خبردی۔ نیز لیث نے کہا: یونس نے مجھے بتایا کہ ابن شہاب سے روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) عبداللہ بن کعب نے مجھے خبردی۔ حضرت کعب بن مالکؓ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ابن ابی حَدْرَدْ سے اپنے ایک قرض کا مسجد میں تقاضا کیا جو اُن کے ذمہ تھا۔ اُن دونوں کی آوازیں اِتنی بلند ہوئیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالیکہ آپؐ اپنے گھر میں تھے، سنیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی طرف چلے اور آپؐ نے اپنے حجرے کا پردہ اُٹھایا اور حضرت کعب بن مالکؓ کو آواز دی۔ آپؐ نے فرمایا:کعبؓ! انہوں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اِشارہ کیا کہ نصف (قرض) چھوڑ دو۔ کعبؓ نے کہا: یارسول اللہ! میں نے چھوڑ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابن ابی حَدْرَدْ سے) کہا: اُٹھو اور اسے (قرض) اَدا کردو۔