بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 173 hadith
53. The conversion of Salman Al-Farisi to Islam رضي الله عنه
باب ۵۳ : إِسْلاَمُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رضى الله عنه
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حسن بن عمر بن شقیق نے مجھے بتایا کہ معتمر نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے کہا؛ نیز ابوعثمان نے حضرت سلمان فارسیؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ان کو دس سے کچھ زیادہ مالکوں نے ایک دوسرے کے پاس فروخت کیا۔
محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عوف (اعرابی) سے، عوف نے ابوعثمان (نہدی) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمان فارسیؓ سے سنا۔ کہتے تھے: میں رام ہرمز شہر سے ہوں۔
حسن بن مدرک نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا۔ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عاصم (احول) سے، عاصم نے ابوعثمان (نہدی) سے، ابوعثمان نے حضرت سلمانؓ (فارسی) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عیسیٰؑ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے درمیان چھ سو برس کا فاصلہ تھا، جس میں کوئی نبی مبعوث نہیں ہوا۔