بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 13 hadith
ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ (عبدالمالک) بن جریج نے ان کو خبر دی، کہا: ابوبکر (عبداللہ) بن ابی ملیکہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عثمان بن عبدالرحمن تیمی سے، عثمان نے ربیعہ بن عبداللہ بن ہدیر تیمی سے روایت کی کہ حضرت ابوبکرؓ نے کہا اور ربیعہ اچھے لوگوں میں سے تھے۔ (انہوں نے قصہ بیان کیا) جو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (کی مجلس) میں ربیعہ نے دیکھا تھا۔ (حضرت عمرؓ) نے جمعہ کے دن منبر پر کھڑے ہو کر سورہ النحل پڑھی۔ جب سجدہ کی آیات پر پہنچے تو وہ اترے اور انہوں نے سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ جب دوسرا جمعہ ہوا تو حضرت عمرؓ نے وہی سورۃ پڑھی۔ جب سجدہ کی آیات پر پہنچے تو انہوں نے کہا: لوگو! ہم سجدہ کی آیات سے گذرتے ہیں۔ سو جس نے سجدہ کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے سجدہ نہ کیا اس پر کوئی گناہ نہیں اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سجدہ نہیں کیا اور نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے اتنا زیادہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے سجدۂ تلاوت فرض نہیں کیا۔ ہاں اگر ہم چاہیں (تو سجدہ کر لیں)۔
(تشریح)مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: معتمر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے کہا: بکر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابورافع سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورئہ اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ پڑھی اور سجدہ کیا۔ میں نے کہا: یہ سجدہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اس سورۃ میں ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے سجدہ کیا تھا۔ پس میں اس میں ہمیشہ سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپؐ سے مل جائوں۔
(تشریح)صدقہ (بن فضل) نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحيٰ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ جب وہ سورۃ پڑھتے جس میں سجدہ ہوتا، آپؐ سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی۔
(تشریح)