بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 192 hadith
عبد اللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ (امام) مالکؒ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سونا سونے کے بدلے نہ بیچو مگر یہ کہ برابر ہو، اور ایک کو دوسرے سے کم و بیش نہ کرو، اور چاندی چاندی کے بدلے نہ بیچو مگر برابر، اور ایک کو دوسرے سے کم و بیش نہ کرو، اور نہ ان میں سے غیر موجود کو موجود (نقد) سے بیچو۔
سالم نے کہا: حضرت عبد اللہ (بن عمرؓ) نے مجھے خبر دی کہ حضرت زید بن ثابتؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ
علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ ضحاک بن مخلد نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ عمرو بن دینار نے مجھے خبر دی کہ ابو صالح زیات نے ان کو بتایا۔ انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: دینار کے بدلے دینار اور درہم کے بدلے درہم لیا دیا جائے۔ تو میں نے ان سے کہا: حضرت ابن عباسؓ یہ نہیں کہتے۔ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا: میں نے ان سے پوچھا تھا اور کہا تھا (کیا) آپؓ نے نبی ﷺ سے ایسا سنا ہے یا آپؓ نے یہ بات اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پائی ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں کہتا اور آپؓ رسول اللہ ﷺ (کی حدیث) مجھ سے بڑھ کر جانتے ہیں۔ لیکن اُسامہ (بن زیدؓ) نے مجھے بتایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے: سود تو اس صورت میں ہوتا ہے جب اُدھار ہو۔

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ حبیب بن ابی ثابت نے مجھے خبر دی، کہا کہ ابوالمنہال سے میں نے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت براء بن عازب اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہم سے صرافی کی بابت پوچھا تو دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کے متعلق کہتا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں اور وہ دونوں کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کو چاندی کے بدلے قرض پر بیچنا منع فرمایا ہے۔

عمران بن میسرہ نے ہم سے بیان کیا کہ عباد بن عوام نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن ابی اسحاق نے ہمیں خبر دی کہ عبدالرحمن بن ابی بکرہ نے اپنے باپ (حضرت ابوبکرہ) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیا، کہا کہ نبی ﷺ نے چاندی چاندی کے بدلے اور سونا سونے کے بدلے لینے دینے سے روکا ہے بجز اِس کے کہ برابر برابر ہو اور آپؐ نے ہم سے فرمایا کہ سونا چاندی کے بدلے میں جس طرح چاہیں اور چاندی سونے کے بدلے میں جس طرح چاہیں لیں دیں۔
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ سالم بن عبداللہ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھل کو اس وقت تک نہ بیچا کرو جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے اور نہ درخت پر (کھجور کا) تازہ پھل خشک کھجور کے بدلے۔
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالکؒ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ (کھجور کا) تازہ پھل خشک کھجور کے بدلے میں ماپ کر خریدا جائے۔ اور انگور جو بیل پر ہے منقّے کے بدلے ماپ کر بیچا جائے۔
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے دائود بن حصین سے، دائود نے ابوسفیان سے، جو (عبداللہ) بن ابی احمد کے آزاد کردہ غلام تھے۔ ابوسفیان نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کا تازہ پھل جو درخت پر لگا ہوا ہو خشک کھجور کے بدلے بیچا جائے۔