بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim CommunityMuslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmadas of Qadian
Sayings of the Holy Prophetﷺ
16,900+ Ahadith
Showing 2 of 192 hadith
113. Price of a dog
باب ۱۱۳ : ثَمَنِ الْكَلْبِ
کتے کی قیمت
عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ (امام) مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوبکر بن عبدالرحمن سے، ابوبکر نے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت اور فاحشہ (لونڈی) کی کمائی اور کاہن کی اُجرت سے منع فرمایا ہے۔
حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ عون بن ابی جُحَیفہ نے مجھے خبر دی۔ اس نے کہا: میں نے اپنے باپ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک پچھنے لگانے والا غلام خریدا اور اس کے آلات کے بارے میں حکم دیا تو وہ توڑ دیے گئے۔ تو میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے خون کی قیمت اور کتے کی قیمت اور لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا ہے اور گودنے والی اور گدوانے والی عورتوں پر اور سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے اور مصور پر بھی لعنت کی ہے۔