بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 27 hadith
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عُقَیل سے، عُقَیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا کہ انہوں نے مروان اور مِسوَر بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ اُن دونوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: جب (حدیبیہ میں) سہیل بن عمرو نے (صلح نامہ) لکھوایا تو اس وقت سہیل بن عمرو نے نبی ﷺ پر جو شرطیں لگائیں (اُن میں یہ شرط بھی تھی) کہ ہم میں سے جو شخص آپؐ کے پاس آئے گو وہ آپؐ کے دین پر ہی ہو تو آپؐ اُسے ضرور ہماری طرف واپس کریں گے اور ہمارے اور اس کے درمیان دخل نہ دیں گے۔ مومنوں نے اسے بُرا مانا اور اس سے بہت پیچ و تاب کھائے مگر سہیل نے اس کے بغیر (صلح کرنے سے) انکار کردیا۔ اس لئے نبی ﷺ نے یہی اُس کو لکھ دیا اور آپؐ نے اُسی دِن ابوجندلؓ کو اس کے باپ سہیل بن عمرو کی طرف لَوٹا دیا اور اس اَثناء میں جو مرد بھی آپؐ کے پاس آتا آپؐ اسے واپس کر دیتے گو وہ مسلمان ہی ہوتا۔ اور مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں اور حضرت امّ کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط بھی انہیں عورتوں میں سے تھیں، جو اُن دِنوں (مکہ سے) نکل کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور وہ کنواری تھیں۔ ان کے رشتہ دار آئے۔ نبی ﷺ سے درخواست کرنے لگے کہ آپؐ انہیں واپس کر دیں۔ آپؐ نے انہیں واپس نہیں دیا کیونکہ اللہ نے اُن عورتوں سے متعلق حکم نازل کیا تھا: جب مومن عورتیں تمہارے پاس ہجرت کرکے آئیں تو انہیں اچھی طرح آزما لیا کرو۔ اللہ اُن کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ لیکن اگر تم بھی جان لو کہ وہ مومن عورتیں ہیں تو اُن کو کافروں کی طرف نہ لَوٹائو۔ نہ وہ اُن (یعنی کافروں) کے لئے جائز ہیں ؛ اور نہ وہ (کافر) ان عورتوں کے لئے جائز ہیں۔

عروہ نے کہا: حضرت عائشہؓ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ عورتوں کو یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا جَآئَ کُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُھٰجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوْھُنَّ… کی آیت کی بناء پر آزمایا کرتے تھے۔ عروہ نے کہا: حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: اُن (عورتوں) میں سے جو شرائط مان لیتی؛ رسول اللہ ﷺ اُس سے فرماتے: میں نے تجھ سے بیعت لے لی ہے۔ یہ بات آپؐ اس سے زبان ہی سے کہتے اور بخدا آپؐ کا ہاتھ بیعت کے وقت کبھی کسی عورت کے ہاتھ سے نہ چھوتا اور عورتوں سے صرف اپنی زبان سے بیعت لے لیتے۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: قیس بن ابی حازم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے نماز سنوار کر پڑھنے، زکوٰۃ دینے اور ہر ایک مسلمان کے لئے خیر خواہی کرنے کی بیعت کی۔
(تشریح)عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو ایسی کھجوریں بیچے جنہیں پیوند کیا جا چکا ہو تو اُن کا پھل بیچنے والے کے لئے ہوگا؛ سوائے اس کے کہ خریدار شرط کر لے۔
(تشریح)عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی کہ بریرہؓ حضرت عائشہؓ کے پاس آئی۔ ان سے اپنی کتابت کے متعلق مدد مانگتی تھی اور ابھی تک اس نے اپنی کتابت سے کچھ بھی ادا نہیں کیا تھا۔ حضرت عائشہؓ نے اس سے کہا: اپنے مالکوں کے پاس واپس جاؤ۔ اگر وہ پسند کریں کہ میں تمہاری طرف سے تمہاری کتابت (کا روپیہ) ادا کر دوں اور تمہارا حق وراثت میرا ہو تو میں ادا کیے دیتی ہوں۔ بریرہؓ نے اپنے مالکوں سے یہ ذکر کیا تو وہ نہ مانے اور انہوں نے کہا: اگر حضرت عائشہؓ چاہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے تم پر کوئی احسان کریں تو وہ کریں مگر تمہار ا حق وراثت ہمارا ہی ہوگا۔ پھر حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا۔ آپؐ نے ان سے فرمایا: تم خرید لو اور آزاد کر دو کیونکہ حق وراثت تو اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کر دے۔
(تشریح)ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا نے ہمیں بتایا، کہا: میں نے عامر (شعبی) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ وہ اپنے ایک اُونٹ پر سفر کر رہے تھے جو بالکل تھک کر رہ گیا تھا۔ نبی ﷺ پاس سے گزرے اور آپؐ نے اس (اُونٹ) کو مارا {اور اس کیلئے دعا کی { تو وہ ایسا چلا کہ کبھی ویسا نہیں چلا کرتا تھا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: یہ (اُونٹ) ایک اوقیہ (چاندی) کے عوض میرے پاس بیچ دو۔ }میں نے کہا: نہیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا: ایک اوقیہ (چاندی) کے بدلے میرے ہاتھ فروخت کر دو۔ } تو میں نے بیچ دیا۔ میں نے یہ شرط لگائی کہ اپنے گھر والوں کے پاس اس پر سوار ہو کر جاؤں گا۔ جب ہم (مدینہ) پہنچے تو میں آپؐ کے پاس وہ اُونٹ لے آیا اور آپؐ نے اس کی قیمت مجھے دی۔ پھر میں واپس چلا آیا۔ آپؐ نے میرے پیچھے ایک آدمی بھیجا، فرمایا: میں ایسا نہیں ہوں، تمہارا اُونٹ لوں۔ اپنے اس اُونٹ کو لے لو۔ وہ تمہارا ہی مال ہے۔ شعبہ نے مغیرہ سے، مغیرہ نے عامر سے، عامر نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: رسول اللہ ﷺ نے مدینہ تک اُونٹ کی پیٹھ پر سوار رہنے کی مجھ کو اجازت دی۔ اور اسحاق نے جریر سے، جریر نے مغیرہ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: میں نے (آپؐ کے ہاتھ) وہ (اُونٹ) بیچ دیا؛ اس شرط پر کہ مدینہ پہنچنے تک اُس کی پیٹھ پر سوار رہوں گا۔ اور عطاء (بن ابی رباح) وغیرہ نے (حضرت جابرؓ سے) یوں نقل کیا کہ (آنحضرتﷺ نے فرمایا:) تمہیں اجازت ہے کہ مدینہ تک تم اس پر سوار رہو۔ اور محمد بن منکدر نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: مدینہ تک اُونٹ کی پیٹھ پر سوار رہنے کی شرط کر لی۔ اور زید بن اسلم نے حضرت جابرؓ سے یہ روایت نقل کرتے ہوئے یوں کہا کہ (آنحضرتؐ نے فرمایا:) لَوٹنے تک اُونٹ کی پیٹھ پر تم سوار رہ سکتے ہو۔ اور ابو زبیر نے حضرت جابرؓ سے یوں نقل کیا: مدینہ تک ہم نے تمہیں اُونٹ پر سواری کرنے کیلئے اس کی پیٹھ تمہاری ملکیت کر دی۔ اور اعمش نے سالم سے، سالم نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا کہ اپنے گھر والوں کے پاس اسی پر پہنچو۔ ابو عبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: شرط کر لینے کا ذکر کثرت سے ہے اور یہ میرے نزدیک زیادہ صحیح ہے۔ اور عبیداللہ اور (محمد) بن اسحاق نے وہب سے، انہوں نے حضرت جابرؓ سے یوں نقل کیا کہ نبی ﷺ نے اس (اُونٹ) کو ایک اوقیہ پر خرید لیا۔ اور (وہب کی طرح) زید بن اسلم نے بھی حضرت جابرؓ سے یہی روایت کی۔ اور ابن جریج نے عطاء وغیرہ سے، انہوں نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: میں نے اس کو چار دینار پر لے لیا اور یہ ایک دینار دس درہم کے حساب سے اوقیہ ہی ہوتا ہے۔ اور مغیرہ نے شعبی سے، شعبی نے حضرت جابرؓ سے، اور ابن منکدر اور ابو زبیر نے بھی حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے کوئی قیمت بیان نہیں کی۔ اور اعمش نے سالم سے، سالم نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: سونے کے ایک اوقیہ کے بدلے (تم سے اُونٹ خریدا۔) اور ابو اسحاق نے سالم سے، سالم نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے دو سو درہم کہے۔ اور دائود بن قیس نے عبیداللہ بن مِقسم سے، عبیداللہ نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا کہ آپؐ نے اس (اُونٹ) کو تبوک کے رستے میں خریدا تھا۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: چار اوقیہ پر۔ اور ابو نضرہ (منذر بن مالک) نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: آپؐ نے اس کو بیس دینار پر خریدا۔ اور (عامر) شعبی نے جو کہا ہے کہ ایک اوقیہ پر؛ یہ اکثر (روایتوں میں) ایسا ہی ہے۔ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا کہ یہ شرط (کہ مدینہ تک سوار رہو یہ بھی) اکثر روایتوں میں آتا ہے اور یہ میرے نزدیک زیادہ صحیح ہے۔
ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ (انہوں نے کہا:) ابو زناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ ص سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: انصار نبی ﷺ سے کہنے لگے: ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے درمیان یہ کھجوروں کے درخت تقسیم کر دیں۔ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ تو (انصار) نے (مہاجرین سے) کہا: تم ہماری جگہ محنت کرو تو ہم تم کو پھلوں میں شریک کر لیں گے۔ (مہاجرین نے) کہا: اچھا؛ ہم نے قبول کیا۔
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ جویریہ بن اسماء نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے خیبر اس شرط پر یہود کو دے دیا کہ وہ اس میں محنت کریں اور کاشت کریں اور جو اس سے پیداوار ہوگی ان کو آدھا ملے گا۔
(تشریح)