بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 505 hadith
۳۔ باب {فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً}
3. "Of them, some have fulfilled their obligations (i.e ., have been martyred) and some of them are still waiting, but they have never changed (i.e., they never proved treacherous to their covenant which they concluded with Allah) in the least." (V.33:23)
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: خارجہ بن زید بن ثابت نے مجھے بتایا کہ حضرت زید بن ثابتؓ نے کہا: جب ہم نے قرآن کریم کو کتابوں کی شکل میں لکھنا شروع کیا تو سورۃ الاحزاب کی ایک آیت مجھے نہ ملی جو میں رسول اللہ ﷺ کو پڑھتے اکثر سنا کرتا تھا۔ مجھے یہ آیت کسی کے پاس نہ ملی سوائے خزیمہ انصاریؓ کے۔ وہی جن کی شہادت رسول اللہ ﷺ نے دو شخصوں کی شہادت کے برابر قرار دی ہے (اور وہ آیت یہ ہے:) مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ یعنی مومنوں میں سے ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے جس بات پر اللہ سے عہد کیا تھا اسے سچا کردیا ہے۔
۴۔ باب قَوْلِهِ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلاً}
4. The Statement of Allah (the Exalted): "O Prophet! (Muḥammad pbuh)! Say to your wives: 'If you desire the life of this world and its glitter, - then come! I will make a provision for you and set you free in a handsome manner (divorce)'." (V.33:28)
۵۔ باب قَوْلِهِ {وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الآخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا}
5. The Statement of Allah the Exalted: "But if you desire Allah and His Messenger, and the home of the Hereafter, then verily, Allah has prepared for Al-Muhsināt (good-doers) amongst you an enormous reward." (V.33:29)
۶۔ باب {وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَاهُ}
6. The Statement of Allah the Exalted: "And (remember) when you said to him (Zaid bin Haritha [may Allah be pleased with him] - the freed slave of the Prophet pbuh) on whom Allah has bestowed grace (by guiding him to Islam) and you (O Muḥammad pbuh too) have done favour (by manumitting him): 'Keep your wife to yourself and fear Allah.' But you did hide in yourself (i.e., what Allah has already made known to you that He will give her to you in marriage) that which Allah will make manifest, you did fear people (i.e., Muḥammad pbuh married the divorced wife of his manumitted slave) whereas Allah had a better right that you should fear Him..." (V.33:37)
۷۔ باب قَوْلِهِ {تُرْجِئُ مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكَ}
7. The Statement of Allah the Most High: "You (O Muḥammad pbuh) can postpone (the turn of) whom you will of them (your wives), and you may receive whom you will. And whomsoever you desire of those whom you have set aside (her turn temporarily), it is no sin on you (to receive her again)..." (V.33:51)
۸۔ باب قَوْلِهِ {لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلاَ مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنْكُمْ وَاللَّهُ لاَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلاَ أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ أَبَدًا إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا}
8. The Statement of Allah the Exalted: "...O you who believe! Enter not the Prophet's houses, except when leave is given to you for a meal... (up to) ... Verily! With Allah that shall be an enormity." (V.33:53)
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے مجھے خبر دی کہ نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ اُن کے پاس آئے، جب اللہ نے آپؐ کو حکم دیا کہ آپؐ اپنی بیویوں کو اختیار دیں اور رسول اللہ ﷺ نے (اس بارے میں) مجھ سے ہی شروع کیا۔ آپؐ نے فرمایا: میں تم سے ایک بات کا ذکر کرنے لگا ہوں۔ جب تک تم اپنے ماں باپ سے مشورہ نہ کر لو اس میں جلدی نہ کرنا۔ تم پر کوئی مضائقہ نہیں (آزادی سے جو چاہو فیصلہ کرو) اور آپؐ کو علم تھا کہ میرے ماں باپ ایسے نہیں ہیں کہ وہ آپؐ سے علیحدہ ہونے کا مجھے مشورہ دیں۔ کہتی تھیں کہ آپؐ نے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ … پوری دو آیتیں۔ میں نے آپؐ سے پوچھا: میں اپنے ماں باپ سے اس کے متعلق کیا مشورہ لوں، میں تو اللہ اور اس کا رسول اور دارِ آخرت ہی چاہتی ہوں۔
اور لیث نے کہا: یونس نے مجھ سے کہا: ابن شہاب سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: ابوسلمہ بن عبد الرحمٰن نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہؓ نبی ﷺ کی زوجہ کہتی تھیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کو یہ حکم ہوا کہ آپؐ اپنی ازواج کو اختیار دیں تو آپؐ نے مجھ سے ہی شروع کیا اور فرمایا: میں تم سے ایک بات ذکر کرنے لگا ہوں جب تک اپنے ماں باپ سے مشورہ نہ کرلو اس میں جلدی نہ کرنا۔ کوئی مضائقہ نہیں (جو چاہو فیصلہ کرو۔) کہتی تھیں: آپؐ کو یہ علم تھا کہ میرے ماں باپ ایسے نہیں کہ آپؐ سے جدا ہونے کا مجھے مشورہ دیں۔ کہتی تھیں: یہ کہہ کر آپؐ نے فرمایا: اللہ جل ثناءہ فرماتا ہے: يٰۤاَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا وَزِيْنَتَهَا… اَجْرًا عَظِيْمًا۔ کہتی تھیں: میں نے کہا: اس میں کونسی بات ہے کہ جس کے متعلق میں ماں باپ سے مشورہ کروں میں تو اللہ، اس کا رسول اور دارِ آخرت ہی چاہتی ہوں۔ کہتی تھیں: پھر رسول اللہ ﷺ کی دوسری ازواج نے بھی وہی جواب دیا جو میں نے دیا تھا۔ (لیث کی طرح) موسیٰ بن اعین نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے یہ بات روایت کی۔ انہوں نے کہا ابوسلمہ نے مجھے بتایا۔ اور عبدالرزاق اور ابوسفیان معمری نے معمر سے، معمر نے زہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے نقل کیا۔
محمد بن عبدالرحیم نے ہم سے بیان کیا کہ معلیٰ بن منصور نے ہمیں بتایا۔ حماد بن زید سے روایت ہے کہ ثابت نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آیت وَ تُخْفِيْ فِيْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِيْهِ یعنی اور تو اپنے نفس میں وہ بات چھپاتا ہے جو اللہ ظاہر کرنے والا ہے، حضرت زینب بنت جحشؓ اور حضرت زید بن حارثہؓ کے متعلق نازل ہوئی۔
زکریا بن یحيٰ نے ہمیں بتایا کہ ابو اُسامہ نے ہم سے بیان کیا۔ ہشام نے ہمیں بتایا، کہا: ان کے باپ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی تھیں: میں ان عورتوں سے غیرت کھاتی تھی جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کیا اور میں کہتی: کیا عورت اپنے آپ کو پیش کرے؟ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: تُرۡجِیۡ مَنۡ تَشَآءُ مِنۡہُنَّ وَتُــٔۡوِیۡۤ اِلَیۡکَ مَنۡ تَشَآءُ ؕ وَمَنِ ابۡتَغَیۡتَ مِمَّنۡ عَزَلۡتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکَ۔ یعنی ان (بیویوں) میں سے جسے تو چاہے مہلت دے اور جسے چاہے اپنے پاس رکھے اور ان میں سے جنہیں چاہے تو الگ کر دے تجھ پر کوئی مضائقہ نہیں۔ میں نے کہا: میں دیکھتی ہوں کہ آپ کا رب آپؐ کی خواہش جلدی سے پورا کر دیتا ہے۔
حبان بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ عاصم احول نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معاذہ سے، معاذہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ آیت تُرْجِيْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَ تُـْٔوِيْۤ اِلَيْكَ مَنْ تَشَآءُ… نازل ہونے کے بعد رسول اللہ ﷺ ہم میں سے کسی زوجہ کی باری کے دن اجازت مانگا کرتے تھے۔ (معاذہ کہتے تھے:) میں نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا: آپ کیا کہا کرتی تھیں؟ کہتی تھی: میں آپؐ سے یہ کہتی: اگر میں نے ہی اس کا فیصلہ کرنا ہے تو پھر یا رسول اللہ! میں نہیں چاہتی کہ میں کسی دوسری کو آپؐ کے لئے مقدم کروں۔ (عبداللہ بن مبارک کی طرح) یہ بات عباد بن عباد نے بھی بیان کی۔ انہوں نے عاصم سے سنی۔
مسدد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید قطان) سے، یحيٰ نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ کے پاس بھلے بُرے (آدمی) آتے ہیں تو اگر آپؐ امہات المؤمنین کو پردہ کرنے کے لئے فرمائیں (تو مناسب ہوگا۔) پھر اللہ نے حجاب کی آیت نازل کی۔
محمد بن عبداللہ رقاشی نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر بن سلیمان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ابومجلز نے ہمیں بتایا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے شادی کی۔ تو لوگوں کو دعوت دی۔ انہوں نے کھانا کھایا اور پھر وہ بیٹھے باتیں کرنے لگے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ اٹھنا چاہتے ہیں مگر لوگ نہ اٹھے۔ جب آپؐ نے یہ دیکھا تو آپؐ کھڑے ہوگئے۔ جب آپؐ کھڑے ہوئے تو لوگ اٹھ کر چلے گئے اور تین آدمی بیٹھے رہے۔ نبی ﷺ آئے کہ اندر جائیں مگر کیا دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ بیٹھے ہیں۔ آخر وہ اٹھ کر چلے گئے اور میں بھی چلا اور جا کر نبی ﷺ کو خبر دی کہ وہ چلے گئے ہیں آپؐ آئے اور اندر گئے۔ میں بھی اندر جانے لگا تو نبیﷺ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا۔ پھر اللہ نے یہ وحی نازل کی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النَّبِيِّ۔ یعنی اے وے جو ایمان لائے ہو نبی کے گھروں میں مت جاؤ…
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے ابوقلابہ سے روایت کی کہ حضرت انس بن مالکؓ نے کہا: میں اس آیت کی بابت تمام لوگوں سے بڑھ کر جانتا ہوں یعنی حجاب کی آیت (کے متعلق)۔ جب حضرت زینبؓ (بوقت رخصتانہ) رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجی گئیں تو وہ آپؐ کے ساتھ ہی گھر میں تھیں۔ آپؐ نے کھانا تیار کروایا اور لوگوں کو دعوت دی۔ وہ (کھانا کھا کر) بیٹھے رہے، باتیں کرتے رہے۔ نبیﷺ باہر جاتے اور پھر واپس آتے مگر دیکھتے کہ وہ بیٹھے باتیں کر رہے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النَّبِيِّ… مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ تک۔ یعنی اے وے جو ایمان لائے ہو نبی کے گھروں میں مت جاؤ بجز اس کے کہ کھانے کے لئے اندر آنے کی تمہیں اجازت دی جائے۔ اس کے پکنے کا انتظار نہ کرتے رہو۔ لیکن جب تمہیں بلایا جائے تو اس وقت اندر آؤ۔ جب تم کھا چکو تو منتشر ہوجاؤ اور باتوں میں مزہ لینے نہ لگ جاؤ۔ یہ بات نبیؐ کو تکلیف دیتی ہے اور وہ تم سے (اس کے اظہار پر) شرماتا ہے اور اللہ حق سے نہیں شرماتا۔ اور اگر ان (بیویوں) سے کوئی سامان مانگنا ہو تو پسِ پردہ مانگو۔ چنانچہ پردہ ڈال دیا گیا اور لوگ اٹھ کر چلے گئے۔
ابو معمر نے ہمیں بتایا کہ عبدالوارث نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالعزیز بن صہیب نے ہمیں بتایا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے شادی کی تو روٹی اور گوشت سے ولیمہ کیا گیا اور کھانے پر بلانے کے لیے مجھے بھیجا۔ کچھ لوگ آتے اور وہ کھا کر چلے جاتے پھر کچھ لوگ آتے اور وہ کھا کر چلے جاتے۔ میں نے سب کو بلایا یہاں تک کہ میں نے کسی کو نہ پایا کہ جسے بلاتا۔ میں نے کہا: یا نبی اللہ! میں کوئی شخص نہیں پاتا جسے بلاؤں۔ آپؐ نے فرمایا: کھانا اٹھا لو۔ اور تین شخص گھر میں رہ گئے جو باتیں کر رہے تھے۔ نبی ﷺ نکلے اور حضرت عائشہؓ کے حجرے کی طرف گئے اور فرمایا: اے اہل بیت! تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت۔ حضرت عائشہؓ نے (جواب میں) کہا: آپؐ پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت۔ آپؐ نے اپنی بیوی کو کیسا پایا ہے؟ اللہ آپؐ کو مبارک کرے۔ غرض آپؐ اسی طرح اپنی تمام ازواج کے حجروں میں یکے بعد دیگرے گئے ان سے وہی بات کہتے جو حضرت عائشہؓ سے کہی۔ وہ ازواج بھی وہی جواب دیتیں جو حضرت عائشہؓ نے دیا۔ پھر نبی ﷺ واپس آئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہی تین آدمی گھر میں باتیں کر رہے ہیں۔ نبی ﷺ بہت ہی شرمیلے تھے آپؐ پھر حضرت عائشہؓ کے حجرے کی طرف چلے گئے۔ میں نہیں جانتا آیا میں نے آپؐ کو خبر دی یا کسی اور نے کہ لوگ چلے گئے ہیں تو آپؐ واپس آئے۔ جب آپؐ نے دروازے کی دہلیز میں ایک پاؤں رکھا دوسرا ابھی باہر تھا تو آپؐ نے پردہ میرے اور اپنے درمیان ڈال دیا اور حجاب کی آیت نازل ہوئی۔