بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 6 hadith
حضرت بریدہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بعض باتیں جادو کی طرح اثر انگیز ہوتی ہیں اور بعض علم مراحل جہالت کا مظہر ہوتے ہیں اور بعض شعر حکمت اور دانائی کے مضامین سے پر ہوتے ہیں اور بعض باتیں کہنے والے کے لئے مصیبت اور وبال کا باعث بن جاتی ہیں۔
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس شعر کے اچھے یا برے ہونے کا ذکر ہوا تو آپ
اسود نے جندب بن سفیان سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کسی جنگ میں شریک تھے۔ آپؐ کی انگلی زخمی ہوگئی تو آپؐ نے یہ شعر پڑھا تو ایک انگلی ہی ہے جو زخمی ہوئی ہے اور جو تجھے تکلیف پہنچی ہے وہ اللہ کی راہ میں ہے۔
عمرو بن شریدؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا سناؤ تو میں نے آپؐ کو ایک شعر سنایا۔ آپؐ نے فرمایا اور سناؤ۔ میں نے پھر ایک شعر سنایا۔ آپؐ نے فرمایا اور پڑھو یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کو ایک سو 100 شعر سنائے۔
حضرت کعب بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ حضور شعر اور شعراء کے بارہ میں جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے اس کا علم تو حضور کو ہے (پھر میں کس طرح بذریعہ اشعار کفار کی ہجو لکھوں) اس پر آپ ﷺ نے فرمایا مومن کبھی تلوار سے جہاد کرتا ہے اور کبھی زبان سے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم اس وقت (بذریعہ ہجویہ اشعار) ایک طرح سے انہیں تیروں سے چھلنی کر رہے ہو۔