بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 7 of 17 hadith
حضرت براءؓ بن عازب بیان کرتے ہیں کہ آخری آیت جو اتاری گئی کلالہ کی آیت ہے اور آخری سورۃ جو نازل کی گئی(سورۃ) براء ۃ ہے۔
حضرت براءؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ آخری آیت جو اتاری گئی یَسْتَفْتُونَک ہے۔
حضرت براءؓ سے روایت ہے کہ آخری سورۃ جو مکمل اُتاری گئی سورۃ توبہ ہے اور آخری آیت جو نازل کی گئی آیتِ کلالہ ہے۔ ایک روایت میں تامّہ کی بجائے کاملہ کا لفظ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس کسی فوت شدہ شخص کو لایا جاتا جس پر قرض ہوتا تو آپؐ پوچھتے کیا اس نے اپنے قرضہ کی ادائیگی کے لئے کچھ چھوڑا ہے اگر بتایا جاتا کہ اس نے اتنا چھوڑا ہے جس سے قرض پورا ادا ہوجائے تو آپؐ اس کا جنازہ پڑھتے ورنہ فرماتے تم اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو فتوحات عطا فرمائیں تو آپؐ نے فرمایا میں مومنوں سے ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں۔ جو شخص فوت ہو اور اس پر قرض ہو تو اس کی ادائیگی میرے ذمہ ہے اور جس نے مال چھوڑا وہ اس کے وارثو ں کے لئے ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا اس کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدؐ کی جان ہے رُوئے زمین پر کوئی بھی مومن نہیں مگر میں تمام انسانوں سے اس کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔ پس تم میں سے جو کوئی قرض یا چھوٹے بچے چھوڑ جائے میں اس کا ذمہ دار ہوں اور جو کوئی تم میں سے مال چھوڑے تو وہ اس کے رشتہ داروں کا ہے جو بھی ہوں۔
ہمام بن منبہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے نبیﷺ سے کئی احادیث بیان کیں ان میں سے یہ بھی تھی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں اللہ کی کتاب میں تمام لوگوں کی نسبت مومنوں کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔ پس تم میں سے جو کوئی قرض یا کمزور اولاد چھوڑے تو مجھے بلاؤ میں اس کاولی ہوں اور تم میں سے جو مال چھوڑ ے تو اس کا مال اس کے رشتہ داروں کو ملے گا جو بھی ہوں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایاجس نے مال چھوڑا وہ وارثوں کے لئے ہے اور جس نے(کسی ذمہ داری کا) بوجھ چھوڑا وہ ہمارے ذمہ ہے۔ ایک اور روایت میں (وَمَنْ تَرَکَ کَلًّا فَاِلَیْنَا کی بجائے) وَمَنْ تَرَکَ کَلًّا وَلِیْتُہُ کے الفاظ ہیں۔