بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 10 hadith
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ نبیﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایاکرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ نبیﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ یہانتک کہ اللہ عزوّجل نے آپؐ کو وفات دی۔ پھر آپؐ کے بعد آپؐ کی ازواج مطہرات اعتکاف کیا کرتی تھیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ نے (ذوالحجہ کے پہلے) دس دن روزہ نہیں رکھا۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے۔ نافع کہتے ہیں مجھے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد (نبوی) میں وہ جگہ دکھائی جہاں رسول اللہﷺ اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے وہ فرماتی ہیں جب رسول اللہﷺ اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو فجر کی نماز ادا کرتے پھر اپنے معتکف میں داخل ہوتے۔ (ایک دفعہ) آپؐ نے خیمہ لگانے کا ارشاد فرمایاوہ لگا دیا گیا۔ آپؐ کا ارادہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کا تھا۔ (ام المؤ منین) حضرت زینبؓ نے بھی اپنے خیمہ کے بارہ میں ہدایت کی وہ بھی لگادیا گیا۔ ان کے علاوہ نبیﷺ کی ازواج مطہرات نے بھی اپنے خیمے لگانے کا کہا وہ بھی لگادیا گیا۔ جب رسول اللہﷺ نے فجر کی نماز اداکی۔ آپؐ نے کیا دیکھا کہ خیمے لگے ہوئے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم نے نیکی کا ارادہ کیا ہے؟ پھر آپؐ نے اپنے خیمہ کے بارہ میں ارشاد فرمایا تو اسے اکھاڑ لیا گیا اور آپؐ نے رمضان کے مہینے میں اعتکاف نہ کیا اور شوّال کے پہلے عشرہ میں اعتکاف کیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہانے اعتکاف کے لئے خیمے لگائے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے وہ فرماتی ہیں جب(آخری) عشرہ آتا تو رسول اللہﷺ راتوں کو زندہ کرتے اور اپنے گھر والوں کو بیدار کرتے اور خوب مجاہدہ فرماتے اور کمر کس لیتے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ آخری عشرہ میں اتنا مجاہد ہ کرتے جتنا اور دنوں میں نہیں کیا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ میں نے کبھی رسول اللہﷺ کو(ذوالحجہ کے پہلے) دس دنوں میں روزے سے نہیں دیکھا۔