بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 209 hadith
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے خوب کھول دیئے جاتے ہیں اور آگ کے دروازے اچھی طرح بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیطان جکڑ دئیے جاتے ہیں۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ نبیﷺ نے رمضان کا ذکر کیا اور فرمایا تم روزے نہ رکھو یہاں تک نیا چاند دیکھ لو اور تم روزے رکھنے نہ چھوڑو یہاں تک کہ (نیا) چاند دیکھ لو اور اگر وہ بادل وغیرہ کی وجہ سے تمہیں نظر نہ آئے تو اس کا اندازہ کر لیا کرو۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا مہینہ صرف انتیس دن کابھی ہوتا ہے۔ پس تم روزے نہ رکھو یہاں تک کہ تم اسے (چاند) دیکھ لو اور نہ تم روزے رکھنے چھوڑویہاں تک کہ اسے(چاند) دیکھ لو اور اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے یہ (چاند)تمہیں نظر نہ آئے تو اس کے لئے اندازہ کر لو۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا (آپؐ نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے اشارہ سے بتایا کہ) مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ اور تیسری مرتبہ آپؐ نے اپنے انگوٹھے کو بند کیا۔
حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا مہینہ انتیس کا (بھی) ہوتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب رمضان آتاہے تورحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو زنجیریں ڈال دی جاتی ہیں۔ ایک اور روایت میں (اِذَا کَانَ رَمَضَانُ کی بجائے) اِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ کے الفاظ ہیں یعنی جب رمضان داخل ہو۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے رمضان کا ذکر کیا۔ پھر آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا اور فرمایا مہینہ اس طرح، اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ تیسری دفعہ آپؐ نے اپنے ایک انگوٹھے کو بند کر لیا٭ (اور فرمایا)پس تم اس (چاند)کو دیکھ کر روزے رکھو اور اس کو دیکھ کر ہی روزے رکھنے چھوڑو۔ اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے تمہیں نظر نہ آئے تو تیس دن کا اندازہ کر لو۔ ایک اور روایت میں (فَاِنْ اُغمِیَ عَلَیْکُمْ فَاقْدُرُوْالَہُ ثَلَاثِیْن کی بجائے) فَاِنْ غُمَّ عَلَیْکُمْ فَاقْدُرُوْا ثَلَاثِیْنَ کے الفاظ ہیں یعنی اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے (چاند) نظرنہ آئے تو تیس کا حساب کرلو۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے رمضان کا ذکر کیا اور فرمایا مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا مہینہ انتیس رات کا (بھی) ہوتا ہے۔ تم روزے رکھنے (شروع) نہ کرو یہاں تک کہ اس (چاند)کو دیکھ لواور تم روزے رکھنے نہ چھوڑو یہاں تک کہ اس(چاند) کودیکھ لو سوائے اس کے کہ وہ بادل وغیرہ کی وجہ سے تمہیں نظر نہ آئے۔ پس اگروہ تمہیں نظر نہ آئے تو اس کا اندازہ کر لو۔