بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 131 hadith
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کتوں کے مارنے کا حکم دیتے تھے تو ہم مدینہ اور اس کی اطراف میں نکل جاتے اور کوئی کتا نہ چھوڑتے تھے بلکہ اسے مار دیتے تھے یہانتک کہ ہم کسی گاؤں سے آئی ہوئی عورت کے پیچھے آئے ہوئے کتے کو بھی قتل کردیتے تھے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوجاتے ہیں۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کتوں کے مارنے کا حکم فرماتے سوائے شکار کے لئے یابکریوں کی یا جانوروں کی حفاظت کے لئے کتے۔ حضرت ابن عمرؓ سے کہا گیا حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں یا کھیتی کے لئے تو حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہؓ کی اپنی کھیتی ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے کتے مارنے کا ار شاد فرمایا یہانتک کہ کوئی عورت صحرا سے اپنے کتے کے ساتھ آتی اور ہم اس(کتے) کو ما ردیتے تھے تو نبیﷺ نے ان کے مارنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ تم صرف کلیۃً سیاہ رنگ کے، دو نقطوں کے نشان والے کتے کو ما را کرو کیونکہ وہ موذی ہے۔
حضرت ابن مغفّلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتے مارنے کا حکم دیا تھا پھر فرمایا کہ انہیں کتوں سے کیا غرض؟ پھر آپؐ نے شکار اور بھیڑ بکریوں کی (حفاظت) کے کتے کی رخصت فرمائی۔ ایک اور روایت میں (رخَّصَ فی کَلْبِ الصّیدِ وَکَلْبِ الغَنَمِ کی بجائے) رخَّصَ فی کَلْبِ الصّیدِ وَکَلْبِ الغَنَمِ والصَّیْدِ وَالزَّرْعِ کے الفاظ ہیں۔
عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سناکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے ہیں۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یاشکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہو گا۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ سوائے کھیتی کی حفاظت کے کتے کے۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجزشکاری کتے کے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوجاتے ہیں۔ سالم کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے تھے یا کھیتی کا کتا اور وہ خود کھیتی کے مالک تھے۔