بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 131 hadith
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اونٹ کی نر ومادہ کو ملانے کی اجرت سے منع فرمایا اور پانی اور زمین کی فروخت سے بھی تاکہ زمین کو کاشت کیا جائے۔ ٭
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا بدترین کمائی کنچنی کی اجرت اور کتے کی قیمت اور پچھنے لگانے والے کی کمائی ہے۔
ابوالزبیر سے مروی ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت جابرؓ سے کتے اور بلی کی قیمت کے بارہ میں پوچھا انہوں نے کہا کہ نبیﷺ نے اس پر تنبیہ فرمائی ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کے مارنے کا حکم دیا تھا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کے مارنے کا حکم دیا تھا اور مدینہ کی اطراف میں آدمی بھجوائے کہ انہیں ماردیا جائے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ زائد پانی مت روکو کہ اس کے ذریعہ تم گھاس سے روک دو۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ زائد پانی فروخت نہ کیا جائے تاکہ اس ذریعہ گھاس بیچی جائے۔
حضرت ابو سعید انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتے کی قیمت اور کنچنی کی اجرت اور کاہن کی شیرینی سے منع فرمایا۔
حضرت رافع بن خدیج ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کتے کی قیمت ناپاک ہے کنچنی کی کمائی ناپاک ہے اور پچھنے لگانے والے کی اجرت ناپاک ہے۔