بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 209 hadith
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ اسے مرفوعًا بیان کرتے ہیں کہعرض کیاگیا فرض نماز کے بعد کونسی نماز افضل ہے؟ اور ماہ ِرمضان کے روزوں کے بعدکون سے روزے افضل ہیں؟ فرمایا فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کے درمیان (تہجد)کی نماز ہے۔ رمضان کے بعد بہترین روزے اللہ کے مہینے محرّم کے روزے ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ نبی کریم
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا تم آخری سات راتوں میں لیلۃالقدر تلاش کرو۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایاجو کوئی اسے (لیلۃالقدرکو) تلاش کرنے والا ہو تو وہ اسے آخری عشرہ میں تلاش کرے۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاجس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو گویا اس نے سارے سال کے روزے رکھے ہیں۔
سالم اپنے والدرضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا ایک شخص نے دیکھا کہ لیلۃ القدر ستائیسویں رات ہے نبیﷺ نے فرمایا میں دیکھتا ہوں کہ تمہاری خوابیں آخری عشرے کے بارہ میں ہیں پس تم اسے اس کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
سالم بن عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ اُن کے والد رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے میں نے رسول اللہﷺ کو لیلۃالقدر کے متعلق فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے بعض کو وہ (آخری عشرہ کی) پہلی سات راتوں میں دکھائی گئی ہے اور تم میں سے بعض کو وہ آخری سات راتوں میں دکھائی گئی ہے۔ پس تم آخری عشرے میں اسے تلاش کرو۔
عقبہ _ جوحریث کے بیٹے ہیں _ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم اسے آخری عشرہ میں تلاش کروآپؐ کی مراد لیلۃ القدرسے تھی۔ اگر تم میں سے کوئی کمزور ہو جائے یا عاجز رہ جائے توآخری سات راتوں میں ہر گز مغلوب نہ ہوجائے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایامجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی پھر میرے کسی گھر والے نے مجھے جگا دیااور مجھے یہ بھلادی گئی۔ پس تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو ایک اور روایت میں فَنُسّیْتُھَا کی بجائے فَنَسِیْتُھا ہے(میں اسے بھول گیا)۔