بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 22 hadith
عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کھیلنے والوں کے بارہ میں کہا تھا کہ میں انہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ کھڑے ہوگئے اور میں دروازے پر کھڑی آپؐ کے کانوں اور کندھے کے درمیان سے دیکھتی تھی اور وہ مسجد میں کھیل رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ عطاء نے ایرانی یا حبشہ کے رہنے والوں کے الفاظ کہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ مجھے ابن عتیق نے کہا نہیں بلکہ حبشی(تھے)۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے اس اثناء میں کہ اہلِ حبشہ رسول اللہﷺ کے پاس اپنی برچھیوں سے کھیل رہے تھے۔ حضرت عمر بن خطابؓ داخل ہوئے اور کنکروں کی طرف جھکے تاکہ ان کو کنکر ماریں۔ رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا اے عمرؓ ! انہیں چھوڑدو۔