بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 15 hadith
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے اس آیت کی تلاوت کی ھُوَالَّذِیْ اَنْزَلَ عَلَیْکَ۔۔۔ وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتا ری۔ اُسی میں سے محکم آیات بھی ہیں وہ کتاب کی ماں ہیں اور کچھ دوسری متشابہ (آیات) ہیں۔ پس وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنہ چاہتے ہوئے اور اس کی تاویل کی خاطر اس میں سے اس کی پیروی کرتے ہیں جو باہم مشابہ ہیں حالانکہ اللہ کے سوا اور ان کے سوا جو علم میں پختہ ہیں کوئی اس کی تاویل نہیں جانتا۔ وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لے آئے۔ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے اور عقلمندوں کے سوا کوئی نصیحت نہیں پکڑتا۔ آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو اس میں سے اس کی پیروی کرتے ہیں جو اس سے مشابہ ہیں (تو جان لو کہ) یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارہ میں اللہ نے نام لے کر فرمایا ہے کہ ان سے بچو۔
حضرت عبداللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے دو آدمیوں کی آواز سنی جو ایک آیت کے بارہ میں اختلاف کر رہے تھے تو رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے۔ آپؐ کے چہرے پر غصہ معلوم ہوتا تھا۔ آپؐ نے فرمایا تم سے پہلے لوگ محض کتاب میں اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
حضرت جندب بن عبداللہ بَجَلِیّؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا قرآن کریم پڑھو جب تک تمہارے دل اس پر مائل ہوں اور جب تم اختلاف محسوس کرو تو کھڑے ہو جاؤ۔
حضرت جندبؓ یعنی ابن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قرآن کریم پڑھو جب تمہارے دل اس پر مائل ہوں اور جب تم اختلاف کرو تو کھڑے ہو جاؤ۔ ایک روایت میں ہے ابو عمران کہتے ہیں ہم کوفہ میں تھے اور بچے تھے کہ ہمیں حضرت جندبؓ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم قرآن پڑھو
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے بُرا وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم ضرور پہلی قوموں کے طریقوں کی پوری طرح قدم بہ قدم پیروی کرو گے یہاں تک کہ اگر وہ سو سمار کے سوراخ میں داخل ہوئے تو تم بھی ان کی پیروی کرو گے۔ ہم نے کہا یا رسولؐ اللہ! یہود و نصاریٰ؟ آپؐ نے فرمایا اور کون؟
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا موشگافی کرنے والے ہلاک ہو گئے۔ آپؐ نے یہ تین دفعہ فرمایا۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت قدم جمالے گی اور شراب پی جائے گی اور زنا عام ہو جائے گا۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ میرے بعد تم سے کوئی ایسا شخص اس کو تمہارے پاس بیان نہیں کرے گا جس نے اسے آپ ﷺ سے خود سنا ہو۔ یقینا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت عام ہو جائے گی اور زنا پھیل جائے گا اور شراب پی جائے گی اور مرد کم ہو جائیں گے اور عورتیں رہ جائیں گی یہاں تک کہ پچاس عورتوں کے لئے ایک نگران ہو گا۔ ایک روایت میں لَا یُحَدِّثُکُمُوْہُ اَحَدٌ بَعْدِیْ کے الفاظ ہیں۔
ابو وائل کہتے ہیں میں حضرت عبداللہؓ اور حضرت ابو موسیٰؓ کے پاس بیٹھا تھا۔ ان دونوں نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے قیامت سے پہلے کچھ دن ایسے ہوں گے جن میں علم اٹھا لیا جائے گا اور ان میں جہالت ڈیرے ڈال لے گی اور ہرج کثرت سے ہوگا۔ ہرج سے مراد قتل ہے۔ ایک روایت میں (کُنْتُ جاَلِسًا مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ وَاَبِی مُوْسَی فَقَالَا کی بجائے) کُنْتُ جاَلِسًا مَعَ عَبْدِ اللّٰہ وَاَبِیْ مُوْسَی وَھُمَا یَتَحَدَّثَانِ فَقَالَا کے الفاظ ہیں۔ اور ایک روایت میں اِنِّیْ جَالِسٌ مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ وَاَبِیْ مُوْسَی وَھُمَا یَتَحَدَّثَانِ فَقَالَ اَبُوْ مُوْسَی کے الفاظ ہیں۔