بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 10 hadith
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے۔ نافع کہتے ہیں مجھے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد (نبوی) میں وہ جگہ دکھائی جہاں رسول اللہ ﷺ اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ یہا ںتک کہ اللہ عزوّجل نے آپؐ کو وفات دی۔ پھر آپؐ کے بعد آپؐ کی ازواج مطہرات اعتکاف کیا کرتی تھیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں جب رسول اللہ ﷺ اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو فجر کی نماز ادا کرتے پھر اپنے معتکف میں داخل ہوتے۔ (ایک دفعہ) آپؐ نے خیمہ لگانے کا ارشاد فرمایا وہ لگا دیا گیا۔ آپؐ کا ارادہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کا تھا۔ (ام المؤ منین) حضرت زینبؓ نے بھی اپنے خیمہ کے بارہ میں ہدایت کی وہ بھی لگا دیا گیا۔ ان کے علاوہ نبی ﷺ کی ازواج مطہرات نے بھی اپنے خیمے لگانے کا کہا وہ بھی لگا دیا گیا۔ جب رسول اللہ ﷺ نے فجر کی نماز ادا کی۔ آپؐ نے کیا دیکھا کہ خیمے لگے ہوئے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم نے نیکی کا ارادہ کیا ہے؟ پھر آپؐ نے اپنے خیمہ کے بارہ میں ارشاد فرمایا تو اسے اکھاڑ لیا گیا اور آپؐ نے رمضان کے مہینے میں اعتکاف نہ کیا اور شوّال کے پہلے عشرہ میں اعتکاف کیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اعتکاف کے لئے خیمے لگائے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں جب (آخری) عشرہ آتا تو رسول اللہ ﷺ راتوں کو زندہ کرتے اور اپنے گھر والوں کو بیدار کرتے اور خوب مجاہدہ فرماتے اور کمر کس لیتے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ آخری عشرہ میں اتنا مجاہدہ کرتے جتنا اور دنوں میں نہیں کیا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ میں نے کبھی رسول اللہ ﷺ کو (ذوالحجہ کے پہلے) دس دنوں میں روزے سے نہیں دیکھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ نے (ذوالحجہ کے پہلے) دس دن روزہ نہیں رکھا۔