بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 288 hadith
حضرت حفصہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں جب فجر طلوع ہوجاتی تو رسول اللہﷺ صرف دو ہلکی رکعتیں پڑھتے۔
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے حضرت حفصہؓ نے بتایا کہ جب فجر روشن ہو جاتی تو نبی ﷺ دو رکعت پڑھتے۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب اذان کی آواز سنتے تو فجر کی دو رکعتیں ادا فرماتے اور وہ ہلکی پڑھتے۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ صبح کی نماز کی اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعت پڑھتے۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرمایا کرتی تھیں کہ رسول اللہﷺ فجر کی دو سنتیں پڑھتے بہت ہلکی پڑھتے یہا ں تک کہ میں سوچتی کیا آپؐ نے ان دونوں میں اُم القرآن پڑھی ہے؟
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ جب فجر طلوع ہوتی تو رسول اللہﷺ دو رکعت پڑھتے۔ میں سوچتی کیا آپؐ ان دونوں (رکعتوں ) میں سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں؟
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نوافل میں سے کسی کا اتنا تعہّد نہ فرماتے جتنا فجر سے پہلے دو رکعتوں کا۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو نوافل میں سے فجر سے پہلے کی دو رکعتوں سے زیادہ (کسی نفل کے لئے) جلدی کرتے نہ دیکھا۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا فجر کی دو رکعتیں دنیا و مافیھا سے بہتر ہیں۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے طلوعِ فجر کے وقت کی دو رکعتوں کی شان کے بارہ میں فرمایا کہ وہ مجھے دنیا کی سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہیں۔