بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت کبشہ بنت کعب سے روایت ہے جو حضرت ابو قتادہؓ کے ایک بیٹے کی بیوی تھیں، وہ حضرت ابو قتادہؓ کو وضو کراتے ہوئے پانی انڈیل رہی تھیں، ایک بلی پانی پینے کو آئی۔ انہوں (حضرت ابو قتادہؓ) نے اُس کے لئے برتن جھکا دیا۔ (وہ کہتی ہیں) میں اُن کی طرف دیکھنے لگی۔ انہوں (حضرت ابو قتادہؓ) نے کہا اَے میری بھتیجی! تم تعجب کر رہی ہو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ یہ ناپاک نہیں ہے یہ تو (تم پر) گھومنے پھرنے والی ہیں۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے وضو کیا کرتے تھے، اور بلی اُس میں سے پانی پی چکی ہوتی تھی۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ بلی نماز نہیں توڑتی، کیونکہ وہ گھر کی اشیاء میں سے ہے۔
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی ایک نے ایک بڑے برتن میں موجود پانی سے غسل کیا۔ نبی ﷺ تشریف لائے تاکہ غسل کریں یا وضو کریں۔ اُنہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں جنبی تھی ، آپؐ نے فرمایا پانی تو جنبی نہیں ہوتا۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی نے غسل جنابت کیا اور نبی ﷺ نے ان کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا اور غسل کیا۔
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے اُن کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا۔
حضرت حکم بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے۔
حضرت عبد اللہ بن سرجسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے نہائے اور عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے۔ سوائے اس کے کہ اکٹھے شروع کریں۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ کہتے ہیں کہ پہلی بات صحیح ہے اور دوسری وہم ہے۔
حضرت علیؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ اور آپؐ کے اہل ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے اور ایک دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل نہیں کیا کرتے تھے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔