بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 4 of 274 hadith
یحيٰ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سعید بن منصور نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) فلیح نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عبدالرحمن بن قاسم سے، عبدالرحمن نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز ابھی اندھیرا ہی ہوتا پڑھا کرتے اور مومنوں کی عورتیں واپس ہو جاتیں۔ بوجہ اندھیرے کے پہچانی نہ جاتیں یا (کہا:) وہ ایک دوسرے کو نہ پہچانتیں۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے ،معمر نے زُہری سے، زُہری نے سالم بن عبداللہ (بن عمر) سے، انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ (آپؐ نے فرمایا:) جب تم میں سے کسی کی عورت ( مسجد جانے کی) اجازت مانگے تو وہ اُسے نہ روکے۔
ابونعیم (فضل بن دکین) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسحق سے، اسحق نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امّ سلیمؓ کے گھر میں نماز پڑھی اور میں آپؐ کے پیچھے مع ایک یتیم کے کھڑا ہوگیا اورحضرت ام سلیمؓ ہمارے پیچھے تھیں۔
یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا۔ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے ہند بنت حارث سے، ہند نے حضرت ام سلمہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: جب رسول اللہ ﷺ سلام پھیرتے ( یعنی سلامتی کی دعا کرتے) تو جونہی آپؐ سلام ختم کرتے؛ عورتیں اُٹھ کھڑی ہوتیں اور آپؐ اُٹھنے سے پہلے اپنی جگہ کچھ دیر ٹھہرے رہتے۔ انہوں نے کہا: ہم سمجھتے ہیں اور بہتر تو اللہ ہی جانتا ہے کہ آپؐ کا یہ ٹھہرنااس لئے تھا تا عورتیں پیشتر اس کے کہ اُن کو آدمیوں میں سے کوئی پا سکے ؛ لوٹ جائیں۔