بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 192 hadith
عبدا للہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ (امام) مالکؒ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابوسعید خدری رضیاللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونا سونے کے بدلے نہ بیچو مگر یہ کہ برابر ہو، اور ایک کو دوسرے سے کم وبیش نہ کرو، اور چاندی چاندی کے بدلے نہ بیچو مگر برابر، اور ایک کو دوسرے سے کم وبیش نہ کرو، اور نہ ان میں سے غیرموجود کو موجود (نقد) سے بیچو۔
سالم نے کہا: حضرت عبد اللہ (بن عمرؓ) نے مجھے خبر دی کہ حضرت زید بن ثابتؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد عرایا کو تازہ کھجور یا خشک کھجور کے بدلے میں بیچنے کی اجازت دی۔ اور اس کے سوا کسی اور کے لیے اجازت نہیں دی۔
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیاکہ مالکؒ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ (کھجور کا) تازہ پھل خشک کھجور کے بدلے میںماپ کر خریدا جائے۔ اور انگور جو بیل پر ہے منقّے کے بدلے ماپ کر بیچا جائے۔
علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ ضحاک بن مخلد نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ عمروبن دینار نے مجھے خبر دی کہ ابوصالح زیات نے ان کو بتایا۔ انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: دینار کے بدلے دینار اور درہم کے بدلے درہم لیا دیا جائے۔ تو میں نے ان سے کہا: حضرت ابن عباسؓ یہ نہیں کہتے۔ حضرت ابوسعیدؓ نے کہا: میں نے ان سے پوچھا تھا اور کہا تھا (کیا) آپؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا سنا ہے یا آپؓ نے یہ بات اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پائی ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں کہتا اور آپؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی حدیث) مجھ سے بڑھ کر جانتے ہیں۔ لیکن اُسامہ (بن زیدؓ) نے مجھے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: سود تو اس صورت میں ہوتا ہے جب اُدھار ہو۔

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ حبیب بن ابی ثابت نے مجھے خبر دی، کہا کہ ابوالمنہال سے میں نے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت براء بن عازب اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہم سے صرافی کی بابت پوچھا تو دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کے متعلق کہتا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں اور وہ دونوں کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کو چاندی کے بدلے قرض پر بیچنا منع فرمایا ہے۔

عمران بن میسرہ نے ہم سے بیان کیا کہ عباد بن عوام نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن ابی اسحاق نے ہمیں خبردی کہ عبدالرحمن بن ابی بکرہ نے اپنے باپ (حضرت ابوبکرہ) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیا، کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی چاندی کے بدلے اور سونا سونے کے بدلے لینے دینے سے روکا ہے بجز اِس کے کہ برابر برابر ہو اور آپؐ نے ہم سے فرمایا کہ سونا چاندی کے بدلے میں جس طرح چاہیں اور چاندی سونے کے بدلے میں جس طرح چاہیں لیں دیں۔ طرفہُ: ۲۱۷۵۔ بیع مزابنہ کے بیان میں اور وہ یہ ہے کہ (کھجور کا) تازہ پھل خشک کھجور کے بدلے میں بیچا یا خریدا جائے۔ نیز وہ انگور جو بیل پر ہو منقّہ کے بدلے بیچا یا خریدا جائے۔ اور بیع عرایا کے بیان میں۔ حضرت انسؓ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے۔