بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 192 hadith
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ ابومعاویہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (سلیمان) شیبانی سے، شیبانی نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔
عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہم سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عریّہ والے کو اِجازت دی ہے کہ وہ پھل کا اندازہ کر کے بیچ دے۔
یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن وہب نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے عطاء (بن ابی رباح) اور ابوزبیر (محمد بن مسلم) سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوںنے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کے بیچنے سے منع فرمایا ہے، یہاں تک کہ وہ اچھی طرح پک جائے اور یہ بھی کہ بغیردِینار اور درہم کے اس سے کچھ نہ بیچا جائے سوائے عرایا کے۔
عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ میں نے مالک سے سنا۔ ان سے عبیداللہ بن ربیع نے پوچھا: کیا دائود (بن حصین) نے آپؒ سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث بواسطہ ابوسفیان بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کی خریدوفروخت بابت پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم کی اِجازت دی ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ طرفہُ: ۲۳۸۲۔
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبردی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضیاللہ عنہماسے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کی خریدوفروخت سے اس وقت تک منع فرمایا ہے جب تک کہ ان کی حالت نمایاں نہ ہوجائے۔ بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں کو منع فرمایا ہے۔
(محمد) بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبردی۔ (انہوں نے کہا) کہ ہم کو حمید طویل نے خبر دی۔ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کا پھل بیچنے سے منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ پک نہ جائے۔ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا (کہ فقرہ حَتَّی تَزْھُوَکا مطلب حَتَّی تَحْمَرَّ ہے) یعنی سرخ ہوجائے۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا کہ سلیم بن حیان سے مروی ہے کہ سعید بن مینا نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے میں نے سنا۔انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ رنگ نہ بدلے۔ کہا گیا کہ تُشْقِحُ کے کیا معنے ہیں؟ کہا: وہ سرخ ہوجائے اور زرد ہوجائے اور کھایا جاسکے۔
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا کہ یحيٰ بن سعید کہتے تھے: میں نے بُشَیر(بن یسار) سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سہل بن ابی حثمہؓ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خشک کھجور کے بدلے میں (کھجور کا) تازہ پھل بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ البتہ عریّہ کے بارہ میں اجازت دی کہ اندازہ سے اسے بیچا جائے، تا عریّہ والے اس کی تازہ کھجوریں کھائیں۔ اور سفیان نے دوسری بار یہ کہا: آپؐ نے عریّہ کے بارہ میں اجازت دی کہ اس کے مالکاندازہ کرکے اسے بیچیں،تازہکھجوریںکھائیں۔ (سفیان نے) کہا: دونوں باتیں ایک ہیں۔ سفیان نے کہا: میں نے یحيٰ سے پوچھا اور میں اس وقت نوجوان تھا کہ مکہ والے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عرایا کی بیع کے بارے میں اجازت دی ہے تو(یحيٰ نے) کہا: مکہ والوں کوکیسے علم ہوا؟ میں نے کہا: وہ حضرتجابرؓ سے روایت کرتے ہیں۔ تب وہ چپ ہو رہے۔ سفیان نے کہا: میری مراد صرف یہی تھی کہ حضرت جابرؓ مدینہ والوں میں سے ہیں۔ سفیان (بن عیینہ) سے کہا گیا: کیا اس روایت میں یہ نہیں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے پھل بیچنے سے منع فرمایا ہے تا وقتیکہ اس کی پختگی پورے طور پر ظاہر ہو جائے؟ کہا: نہیں۔ طرفہُ: ۲۳۸۴۔ تشریح باب۷۷تا
(تشریح)محمد بن مقاتل نے ہم سے یہ بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں خبر دی ۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہم سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایاکے بارے میں اجازت دی ہے کہ وہ اندازے سے ماپ کر بیچی جائیں۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا: اور عرایا معین کھجوروں کے درخت ہیں۔ جن کے خام پھلوں کا مبادلہ پختہ پھلوں سے تو ل کر کیا جائے۔
اور لیث (بن سعد) نے ابوالزناد (عبد اللہ بن ذکوان) سے نقل کیا ہے کہ عروہ بن زبیر بیان کرتے تھے کہ حضرت سہل بن ابی حثمہ انصاریؓ سے مروی ہے جو بنی حارثہ میں سے تھے۔ انہوں نے حضرت زید بن ثابت ص سے روایت کرتے ہوئے ان کو بتایا، کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں لوگ پھلوں کی خرید و فروخت آپس میں کرتے تھے اور جب لوگ کٹائی میں مشغول ہوتے اور ان سے تقاضے ہوتے تو خریدار کہتا: پھل خراب اور کالا ہوگیا ہے، اس کو بیماری ہوگئی ہے، اسے کیڑا کھاگیا ہے، کئی بیماریوں کی حجتیں نکالتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اس بارے میں جھگڑے آپؐ کے پاس بہت آنے لگے، فرمایا: اگر جھگڑے نہیں چھوڑتے تو تم آپس میں خریدوفروخت نہ کیا کرو تاوقتیکہ پھل کی حالت اچھی طرح ظاہر نہ ہوجائے۔ یہ آپؐ نے بطور مشورہ فرمایا کیونکہ جھگڑے بہت ہوگئے تھے۔ خارجہ بن زید بن ثابت نے مجھے خبردی کہ حضرت زید بن ثابتؓ اپنی زمین کے پھل اس وقت تک نہیں بیچتے تھے، جب تک کہ ثریا ستارہ طلوع نہ کرتا اور زردی اور سرخی نمایاں نہ ہو جاتی۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: علی بن بحر نے یہ روایت کی ہے،(کہا:) حکام (بن سلم رازی) نے ہم سے بیان کیا کہ عنبسہ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔انہوںنے زکریا سے،زکریا نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے عروہ سے، عروہ نے حضرت سہلؓ سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت زیدؓ (بن ثابت) سے۔