بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 192 hadith
عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ (امام) مالک نے ہمیں خبردی۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوبکر بن عبدالرحمن سے، ابوبکر نے حضرت ابومسعودانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت اور فاحشہ (لونڈی) کی کمائی اور کاہن کی اُجرت سے منع فرمایا ہے۔
حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ عون بن ابی جُحَیفہ نے مجھے خبردی ۔ اس نے کہا: میں نے اپنے باپ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک پچھنے لگانے والا غلام خریدا اور اس کے آلات کے بارے میں حکم دیا تو وہ توڑ دیے گئے۔ تو میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خون کی قیمت اور کتے کی قیمت اور لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا ہے اور گودنے والی اور گدوانے والی عورتوں پر اور سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے اور مصور پر بھی لعنت کی ہے۔