بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 261 hadith
ابوعبداللہ نے کہا: محمد (بن سلام) نے مجھ سے اتنا زیادہ بیان کیا، (کہا:) محاضر نے ہم سے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیںبتایا ۔ انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے اسودسے، انہوں حضرت عائشہرضی اللہ عنہاسے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینہ سے) نکلے ہم حج ہی کا ذکر کر رہے تھے۔ جب ہم(مکہ) پہنچے توآپؐنے فرمایا کہ احرام کھول ڈالیں۔ جب کوچ کی رات ہوئی تو حضرت صفیہ بنت حيؓ حائضہ ہو گئیں تو نبی ﷺ نے فرمایا: عقریٰ حلقیٰ٭ میں سمجھتا ہوں کہ وہ تمہیں سفر سے روکے رکھے گی۔ پھر فرمایا: کیا تم نے قربانی کے دن طواف کیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرمایا: تو پھر کوچ کرو۔ میں نے کہا: یارسول اللہ! میں نے تو احرام نہیں کھولا۔ فرمایا: تو پھر تنعیم سے عمرہ کرلو۔ تو ان کے ساتھ ان کے بھائی نکلے۔ (اور فارغ ہو کر) ہم آپؐ سے اس وقت ملے جب آپؐ رات کے پچھلے پہر (طوافِ وداع کے لئے) نکلے اور آپؐ نے فرمایا تھا کہ تم ہمیں فلاں فلاں جگہ پر آکر ملنا۔
(تشریح)