بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 40 hadith
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا: عبد الوہاب نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ایوب سے۔ایوب نے حفصہ سے روایت کی وہ کہتی تھی کہ ہم اپنی کنواریوں کو عیدوں میں نکلنے سے منع کیا کرتی تھیں۔ایک عورت آئی اور بنو خلف کے محل میں اُتری اور اس نے اپنی بہن سے یہ روایت بیان کی اور اس کی بہن کا خاوند نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ جنگوں میں گیا تھا۔وہ کہتی تھی : ) اور میری بہن چھلڑائیوں میں اس کے ساتھ تھی۔وہ کہتی تھی کہ ہم زخمیوں کا علاج کیا کرتیں اور بیماروں کی خبر گیری کرتیں۔میری بہن نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا ہمیں گناہ ہوگا کہ اگر ہم میں سے کسی کے پاس جلباب نہ ہو اور وہ نہ نکلے؟ فرمایا: اس کی ساتھن اس کو اپنے جلباب کا ایک حصہ اُوڑھادے اور چاہیے کہ وہ بھلے کاموں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہو۔ جب حضرت ام عطیہ آئیں تو میں نے اُن سے پوچھا کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سن تھا ؟ تو انہوں نے کہا: ہاں۔ میرا باپ آپ پر قربان۔ اور جب بھی وہ آپ کا ذکر کرتیں تو کہتیں : میرا باپ آپ پر قربان ہو۔ میں نے آپ کو کہتے ہوئے سنا تھا کہ کنواریاں اور پردہ والیاں۔ یا فرمایا اور کنواری پردہ والیاں اور وہ عورتیں جنہیں حیض آیا ہو باہر تھیں اور بھلے کاموں اور ایمان والوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں نماز گاہ سے الگ رہیں۔ حفصہ کہتی تھیں: میں نے کہا، کیا حیض والی عورتیں بھی؟ تو انہوں نے کہا: کیا وہ (حج میں) عرفات اور فلاں فلاں مقام میں نہیں جایا کرتیں۔
(تشریح)ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا: اسماعیل نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد سے، محمد نے حضرت ام عطیہ سے روایت کی۔وہ کہتی تھیں : ہم گدلے پانی اور زردی کو کچھ بھی شمار نہ کرتی تھیں۔
(تشریح)ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: وہیب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبداللہ بن طاؤس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حائضہ کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر اسے حیض آئے تو وہ کوچ کرے۔
(ابن طاؤس نے کہا ) اور حضرت ابن عمر ابتداء میں کہا کرتے تھے کہ وہ کوچ نہ کرے۔ پھر میں نے ان کو کہتے سنا کہ وہ کوچ کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اجازت دی ہے۔
(تشریح)ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ( کہا: ) ہمیں زہیر نے بتلایا۔ انہوں نے کہا: ہشام بن عروہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ نبی نے فرمایا: جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب بند ہو جائے تو اپنے بدن سے خون دھو ڈالو اور نماز پڑھو۔
(تشریح)ہم سے احمد بن ابی سریج نے بیان کیا کہا: شبابہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے حسین معلم سے، حسین نے عبداللہ بن بریدہ سے، ابن بریدہ نے حضرت سمرہ بن جندب سے روایت کہ ایک عورت اسی حالت میں مرگئی کہ بچہ پیٹ میں تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جنازہ پڑھا اور آپ اس کی کمر کے عین مقابل پر کھڑے ہوئے۔
ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا کہا: ابواسامہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے ہشام بن عروہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا که ابویش کی بیٹی حضرت فاطمہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، کہا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے اور پاک ہونے کو نہیں آتی کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ یہ تو ایک رگ ( کی بیماری) ہے۔ بلکہ جتنے دن تمہیں حیض آیا کرتا تھا۔ اتنے دنوں تک نماز چھوڑ دو۔ پھر نہا لو اور نماز پڑھو۔
(تشریح)ہم سے ابراہیم بن منذر (حزامی) نے بیان کیا کہا: معن نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا کہ ابن ابی ذب نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے اور عمرہ سے، ان دونوں نے حضرت عائشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے روایت کی کہ حضرت ام حبیبہ سات سال تک استحاضہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ نے ان سے فرمایا کہ وہ نہا لیا کریں اور کہا کہ یہ ایک رگ (بیماری کی) ہے۔ اس لیے وہ ہر نماز کے لیے نہا لیا کرتی تھیں۔
(تشریح)ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبد الله بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، عبد اللہ نے اپنے باپ سے، انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمان سے، عمرہ نے حضرت عائشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یارسول اللہ! صفیہ کو حیض آگیا ہے تو آپ نے فرمایا: شاید وہ ہمیں روک رکھے گی۔ کیا اس نے تمہارے ساتھ طواف نہیں کیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرمایا: پھر چلو۔
ہم سے حسن بن مدرک نے بیان کیا ، کہا: يحي بن حماد نے ہم سے بیان کیا کہا: ابوعوانہ نے جن کا نام وضاح ہے اپنی کتاب سے ( دیکھ کر ) ہمیں بتلایا کہا کہ سلیمان شیبانی نے عبداللہ بن شداد سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ وہ کہتے تھے: میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ سے جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی تھیں سنا کہ وہ حیض کی حالت میں ہوتیں نماز نہ پڑھتیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ گاہ کے سامنے لیٹی رہتیں اور آپ اپنی چٹائی پر ہی نماز پڑھتے۔ جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کے کپڑے کا ایک حصہ مجھے لگتا۔
(تشریح)