بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 46 hadith
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ہشام سے۔ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے۔پھر اسی طرح وضو کرتے کہ جس طرح نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے۔پھر اپنی اُنگلیاں پانی میں ڈالتے اور ان سے اپنے بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے۔پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر پر تین چلو ڈالتے۔پھر اپنے سارے بدن پر (پانی) بہاتے۔
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا۔کہا: ابو ذئب کے بیٹے نے ہمیں بتلایا انہوں نے زہری ہے۔زہری نے عروہ سے۔عروہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔وہ کہتی تھیں کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن یعنی پیالے سے جسے دو ہنی کہتے ہیں، نہایا کرتے تھے۔
(تشریح)ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا کہ زہیر نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ابو اسحاق سے روایت کی، کہتے تھے کہ مجھے سلیمان بن صرد نے بتلایا ،کہا: حضرت جبیر بن مطعم نے مجھے بتلایا۔کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتا ہوں اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کر کے بتلایا۔
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا: غندر نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے مخول بن راشد سے مخول نے محمد بن علی سے۔محمد نے حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کی وہ کہتے تھے : نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا کرتے تھے۔
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے اعمش سے، اعمش نے سالم بن ابی جعد سے، سالم نے کریب سے، کریب نے حضرت ابن عباس سے، حضرت ابن عباس نے حضرت میمونہ نبی ﷺ کی بیوی سے روایت کی۔وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جس طرح آپ اپنی نماز کے لیے وضو کرتے تھے وضو کیا ،مگر پاؤں نہیں ہوئے اور آپ نے اپنی شرم گاہ کو دھویا اور اس آلائش کو بھی جو آپ کو لگ گئی تھی۔اس کے بعد آپ نے اپنے اوپر پانی بہا دیا۔پھر آپ نے دونوں پاؤں کو ایک طرف کر کے ان کو دھویا۔یہ ہے آپ کا غسل جنابت۔
(تشریح)ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا: عبد الصمد نے مجھ سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: شعبہ نے مجھے بتلایا۔کہا: ابوبکر بن حفص نے مجھ سے بیان کیا ، کہا: میں نے ابوسلمہ سے سنا۔وہ کہتے تھے : میں اور حضرت عائشہ کا بھائی، حضرت عائشہ کے پاس اندر گئے اور ان کے بھائی نے ان سے نبی ﷺ کے نہانے کے متعلق پوچھا تو حضرت عائشہ نے ایک برتن منگوایا جو تقریباً صاع کے برابر تھا اور وہ نہائیں اور اپنے سر پر پانی ڈالا۔اور ہمارے اور ان کے درمیان پردہ تھا۔ابوعبد الله ( بخاری ) نے کہا کہ یزید بن ہارون اور بہنر اور جدی نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے: ایک صاع کے اندازے کے برابر۔
ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا: بیچی بن آدم نے ہمیں بتلایا ، انہوں نے کہا ، زہیر نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسحاق سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا، ابو جعفر نے ہمیں بتلایا کہ وہ اور ان کے باپ حضرت جابر بن عبد اللہ کے پاس تھے اور ان کے پاس کچھ اور لوگ بھی بیٹھے تھے ، انہوں نے حضرت جاب سے غسل کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ایک صاع (پانی) تمہیں کافی ہے۔ایک شخص بولا : مجھے تو کافی نہیں ہوتا۔حضرت جابر نے کہا: جس کے بال تم سے زیادہ تھے اور جو تم سے بہتر تھا ، اس کو تو کافی ہوا کرتا تھا۔پھر اس نے ایک ہی کپڑے میں ہماری امامت بھی کی۔
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا: ابن عیینہ نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے عمر وسے۔عمرو نے جابر بن زید سے، جابر نے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت میمونہ ایک ہی برتن سے نہایا کرتے تھے۔اور یزید بن ہارون اور بہنبر اور جدی نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے (اس کی مقدار ) ایک صاع بیان کی۔ ابو عبد الله (بخاری) نے کہا: ابن عیینہ اپنی آخری عمر میں یوں روایت کیا کرتے تھے: حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت میمونہ سے روایت کی۔۔۔۔اور درست وہی ہے جو ابوسیم نے روایت کیا۔
(تشریح)ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: معمر بن بیٹی بن سام نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ابو جعفر نے مجھ سے بیان کیا۔کہتے تھے : حضرت جابر نے مجھ سے کہا: تمہارے چا کا بیٹا میرے پاس آیا۔حسن بن محمد بن حنفیہ کی طرف اشارہ تھا۔اس نے پوچھا : جنابت کا غسل کس طرح کیا جائے ؟ میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین چلولیا کرتے تھے اور ان کو اپنے سر پر ڈالتے پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالتے۔اس پر حسن نے مجھے کہا: میں بہت بالوں والا آدمی ہوں تو میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے زیادہ بالوں والے تھے۔
(تشریح)ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: عبدالواحد نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے اعمش سے۔اعمش نے سالم بن ابی جعد سے۔سالم نے کریب ہے۔کریب نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔وہ کہتے تھے: حضرت میمونہ نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نہانے کا پانی رکھا تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا تین دفعہ دھوئے۔پھر آپ نے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔پھر اپنی شرم گاہ ہوئی۔پھر اپنا ہاتھ زمین پر ملا۔پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور اپنا منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے۔اس کے بعد آپ نے اپنے جسم پر پانی ڈالا پھر اپنی جگہ سے ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(تشریح)