بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 187 hadith
اسحاق (بن منصور) نے ہم سے بیان کیا کہ حبان (بن ہلال) نے ہمیں بتایا کہ ہمام نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا۔ حضرت انسؓ نے ہم سے بیان کیا کہ نبی ﷺ کے بال آپؐ کے کندھوں تک پہنچتے تھے۔
اور ہشام نے معمر سے نقل کیا۔ معمر نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے سر کے بال آپؐ کے کندھوں تک پہنچتے تھے۔
مجھے عمرو بن علی (فلاس) نے بتایا کہ ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ قتادہ نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کے بالوں کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے بال کچھ خمدار تھے بالکل سیدھے نہ تھے اور نہ ہی گھنگھریالے۔ آپؐ کے بال کانوں اور کندھے کے درمیان درمیان رہتے۔
مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے ہاتھ بھرے ہوئے تھے۔ ایسے ہاتھ میں نے آپؐ کے بعد نہیں دیکھے اور نبی ﷺ کے بال ذرا خمدار تھے نہ گھنگھریالے اور نہ بالکل سیدھے۔
ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ جریر بن حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے ہاتھ اور پاؤں پُر گوشت تھے۔ آپؐ کا چہرہ خوبصورت تھا ایسا خوبصورت چہرہ نہ میں نے آپؐ کے بعد دیکھا اور نہ آپؐ سے پہلے اور آپؐ کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں۔
عمرو بن علی (فلاس) نے مجھ سے بیان کیا۔ معاذ بن ہانی نے ہمیں بتایا۔ ہمام (بن یحيٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے یا کسی اور شخص سے، اس شخص نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی وہ کہتے تھے۔ نبی ﷺ کے پاؤں پُرگوشت تھے۔ چہرہ خوبصورت تھا۔ آپؐ کے بعد ویسا خوبصورت چہرہ میں نے نہیں دیکھا۔
عمرو بن علی (فلاس) نے مجھ سے بیان کیا۔ معاذ بن ہانی نے ہمیں بتایا۔ ہمام (بن یحيٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے یا کسی اور شخص سے، اس شخص نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی وہ کہتے تھے۔ نبی ﷺ کے پاؤں پُرگوشت تھے۔ چہرہ خوبصورت تھا۔ آپؐ کے بعد ویسا خوبصورت چہرہ میں نے نہیں دیکھا۔
اور ابو ہلال (محمد بن سلیم) نے کہا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے یا حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی ﷺ کی ہتھیلیاں اور قدم (یعنی پاؤں) پُر گوشت تھے۔ میں نے آپؐ کے بعد آپؐ کا ہم شکل نہیں دیکھا۔
اور ابوہلال (محمد بن سلیم) نے کہا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے یا حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی ﷺ کی ہتھیلیاں اور قدم (یعنی پاؤں) پُر گوشت تھے۔ میں نے آپؐ کے بعد آپؐ کا ہم شکل نہیں دیکھا۔