بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 21 hadith
14. Reconciliation in case of dispute concerning debts
باب ۱۴ : الصُّلْحِ بِالدَّيْنِ وَالْعَيْنِ
( قرض) کچھ بذریعہ قرض اور کچھ نقد ادا کر کے صلح کرانا
عبداللہ بن محمد نے ہمیں بتایا۔ عثمان بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے ہمیں خبر دی۔ نیز لیث نے کہا: یونس نے مجھے بتایا کہ ابن شہاب سے روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) عبداللہ بن کعب نے مجھے خبر دی۔ حضرت کعب بن مالکؓ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ابن ابی حَدْرَدْ سے اپنے ایک قرض کا مسجد میں تقاضا کیا جو اُن کے ذمہ تھا۔ اُن دونوں کی آوازیں اِتنی بلند ہوئیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بحالیکہ آپؐ اپنے گھر میں تھے، سنیں۔ پھر رسول اللہ ﷺ اُن کی طرف چلے اور آپؐ نے اپنے حجرے کا پردہ اُٹھایا اور حضرت کعب بن مالکؓ کو آواز دی۔ آپؐ نے فرمایا: کعبؓ! انہوں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اِشارہ کیا کہ نصف (قرض) چھوڑ دو۔ کعبؓ نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے چھوڑ دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے (ابن ابی حَدْرَدْ سے) کہا: اُٹھو اور اسے (قرض) اَدا کردو۔