بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 505 hadith
۱۳۔ باب {مَا جَعَلَ اللَّهُ مِنْ بَحِيرَةٍ وَلاَ سَائِبَةٍ وَلاَ وَصِيلَةٍ وَلاَ حَامٍ}
13. 'Allah has not instituted things like Bahirah or a Sã'ibah, or a Wasilah or a Ham..." (V.5:103)
محمد بن ابی یعقوب ابوعبداللہ کرمانی نے مجھے بتایا کہ حسان بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے زُہری سے، زہری نے عروہ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی تھیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے جہنم کو دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے کو بھسم کر رہا تھا اور میں نے عمرو (بن عامر) کو دیکھا کہ وہ اپنی آنتیں گھسیٹ رہا تھا اور وہ پہلا شخص ہے جس نے سائبہ بنانے کی رسم جاری کی۔
(تشریح)۱۴۔ باب {وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ}
14. "And I was a witness over them while I dwelt amongst them; but when You took me up, You were the Watcher over them, and You are a Witness to all things." (V.5:117)
۱۵۔ باب قَوْلِهِ {إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ}
15. Allah's Statement: "If You punish them, they are Your slaves."(V.5:118)
۱۔ باب {وَعِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لاَ يَعْلَمُهَا إِلاَّ هُوَ}
1. "And With Him are the keys of the Ghaib, (all that is hidden), none knows them but He..." (V.6:59)
۲۔ باب قَوْلِهِ {قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ} الآيَةَ
2. "Say: He has power to send torment on you from above..." (V.6:65)
۳۔ باب {وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ}
3. "It is those who believe (in the Oneness of Allah and worship none but Him Alone) and confuse not their belief with Zuim (wrong i.e., by worshipping others besides Allah).. ." (V.6:82)
۴۔ باب قَوْلِهِ {وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلاًّ فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ}
4. The Statement of Allah: "...And Yünus (Jonah) and Lut (Lot), and each one of them We preferred above Al-Alamin (mankind and jinn) (of their times)" (V.6:86)
۵۔ باب قَوْلِهِ {أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ}
5. The Statement of Allah: "They are those whom Allah had guided. So, follow their guidance..." (V.6:90)
۶۔ باب قَوْلِهِ {وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا} الآيَةَ
6. Allah's Statement: "And unto those who are Jews, We forbade every (animal) with undivided hoof..." (V.6:146)
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ مغیرہ بن نعمان نے ہمیں خبر دی، اُنہوں نے کہا: میں نے سعید بن جبیر سے سنا، وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ لوگوں سے مخاطب ہوئے اور آپؐ نے فرمایا: اے لوگو ! تم اللہ کے پاس اکٹھے کئے جاؤ گے ننگے پاؤں، ننگے بدن، بے ختنہ۔ پھر آپؐ نے یہ آیت پڑھی: جیسے ہم نے پہلی پیدائش کو شروع کیا اسی طرح ہم اس کو دوبارہ پیدا کریں گے۔ ہمارے ذمہ یہ ایک وعدہ ہے۔ ہم ضرور ایسا کرنے والے ہیں۔ یہ آیت پڑھ کر آپؐ نے فرمایا: سنو! تمام مخلوقات میں سے قیامت کے دن جس کو پہلے پہل لباس پہنایا جائے گا وہ ابراہیمؑ ہیں۔ سنو ! اور میری امت میں سے کچھ آدمی لائے جائیں گے، پھر انہیں بائیں جانب لے جائیں گے۔ اس وقت میں کہوں گا: اے میرے ربّ! یہ تو میرے ساتھی ہیں، (یہ تو میرے ساتھی ہیں۔) جواب دیا جائے گا: تو نہیں جانتا کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا نئی باتیں کیں، تو میں اسی طرح کہوں گا جس طرح اس نیک بندے نے کہا تھا: اور میں ان کا نگران تھا جب تک کہ میں ان میں رہا جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تُو ہی ان کا دیکھنے بھالنے والا تھا۔ اِس پر جواب دیا جائے گا: یہ لوگ تو جب سے تُو ان سے جدا ہوا، اپنی ایڑیوں کے بل پھرے رہے۔
محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا، سفیان نے ہمیں بتایا کہ مغیرہ بن نعمان نے ہم سے بیان کیا کہا: سعید بن جبیر نے مجھے بتایا: اُنہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی، آپؐ نے فرمایا: تم اکٹھے کئے جاؤ گے اور بعض لوگوں کو پکڑ کر بائیں جانب لے جائیں گے اور میں اسی طرح کہوں گا جس طرح اُس نیک بندے نے کہا تھا: اور جب تک میں ان میں (موجود) رہا، میں ان کا نگران رہا، مگر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تُو ہی اُن پر نگران تھا (میں نہ تھا) اور تو ہر چیز پر نگران ہے۔ اگر تو اُنہیں عذاب دینا چاہے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو اُنہیں بخشنا چاہے تو تُو بہت غالب (اور) بڑی حکمتوں والا (خدا) ہے۔
(تشریح)عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے، اُنہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: غیب کی چابیاں پانچ ہیں (اور یہ آیت پڑھی:) قیامت (یا کسی قوم کے آخری فیصلہ) کا علم اللہ ہی کو ہے اور وہی بارش نازل کرتا ہے اور رحموں میں جو کچھ ہے اسے جانتا ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کل وہ کیا عمل کرے گا۔ اور نہ کوئی شخص جانتا ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا۔ اللہ ہی یقیناً جاننے والا (اور) خبر رکھنے والا ہے۔
(تشریح)ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن دینار سے، عمرو نے حضرت جابر (بن عبداللہ انصاری)ؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جب آیت قُلۡ ہُوَ الۡقَادِرُ عَلٰۤی اَنۡ یَّبۡعَثَ عَلَیۡکُمۡ عَذَابًا مِّنۡ فَوۡقِکُمۡ … نازل ہوئی، رسول اللہ ﷺ نے کہا: میں تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ پھر اللہ نے فرمایا: اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ. آپؐ نے کہا: میں تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ (اللہ نے پھر فرمایا:) اَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَّ يُذِيْقَ بَعْضَكُمْ بَاْسَ بَعْضٍ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ (اس سے) ہلکا ہے یا فرمایا یہ (اس سے) آسان ہے۔
(تشریح)محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے شعبہ (بن حجاج) سے، شعبہ نے سلیمان (اعمش) سے، سلیمان نے ابراہیم (نخعی) سے، اُنہوں نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود)ؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جب آیت وَلَمۡ یَلۡبِسُوۡۤا اِیۡمَانَہُمۡ بِظُلۡمٍ نازل ہوئی۔ آپؐ کے صحابہ نے کہا: اور ہم میں سے کون ہے جس نے گناہ نہ کیا ہو؟ تب یہ آیت نازل ہوئی: اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ شرک بہت بڑا گناہ ہے۔
(تشریح)محمد بن بشار نے ہمیں بتایا۔ (عبدالرحمٰن) بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے ابوالعالیہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: تمہارے نبی کے چچا زاد بھائی یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے بیان کیا۔ اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی بندے کو نہیں چاہیئے کہ وہ یوں کہے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ سعد بن ابراہیم نے ہم کو خبر دی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف سے سنا۔ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی بندے کو نہیں چاہیئے کہ وہ یوں کہے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔
(تشریح)ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا۔ ہشام (بن یوسف) نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے اُنہیں خبر دی، کہا: سلیمان احول نے مجھ سے بیان کیا کہ مجاہد نے اُن کو بتایا کہ اُنہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے پوچھا: کیا سورۃ صٓ میں سجدہ ہے؟ اُنہوں نے کہا: ہاں، یہ کہہ کر اُنہوں نے یہ آیت پڑھی: وَوَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ وَیَعۡقُوۡبَ … فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ۔ پھر اُنہوں نے کہا: حضرت داؤدؑ بھی اُنہیں میں سے ہیں۔ یزید بن ہارون، محمد بن عبید اور سہل بن یوسف نے عوام (بن حوشب) سے، عوام نے مجاہد سے روایت کرتے ہوئے یہ زائد بیان کیا۔ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے پوچھا: تو اُنہوں نے کہا: تمہارے نبی ﷺ بھی اُنہی لوگوں میں سے ہیں جن کی پیروی کرنے کا حکم دیا ہے۔
(تشریح)عمرو بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا کہ یزید بن ابی حبیب سے روایت ہے کہ عطاء (بن ابی رباح) نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ (وہ کہتے تھے:) میں نے نبی ﷺ سے سنا: آپؐ نے فرمایا: اللہ اِن یہودیوں کو ہلاک کرے جب اللہ نے اُن پر ان جانوروں کی چربیاں حرام کیں تو اُنہوں نے اُن چربیوں کو گلا یا اور اُن کو بیچا اور اِس طرح اُن کو کھایا۔ اور ابوعاصم (نبیل) نے اِس سند کو یوں نقل کیا، کہا: عبدالحمید (بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا کہ یزید (بن ابی حبیب) نے ہمیں بتایا: عطاء نے مجھ کو یہ لکھا کہ میں نے حضرت جابرؓ سے سنا۔ وہ نبیﷺ سے روایت کرتے تھے۔
(تشریح)