بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 4 of 4 hadith
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت کعبؓ بن عجرہ ملے اور کہا کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا کہ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ہم آپؐ پر کس طرح سلام بھیجیں لیکن ہم آپؐ پر درود کس طرح بھیجیں؟ آپؐ نے فرمایا یہ کہا کرو کہ اے اللہ! محمد ﷺ پر اور محمد ﷺ کی آل پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیمؑ پر رحمت نازل فرمائی۔ یقیناً تو بہت قابلِ تعریف اور بہت شان والا ہے۔ اے اللہ محمد ﷺ پر اور محمد ﷺ کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیمؑ پر برکت نازل فرمائی یقیناً تو بہت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے۔
حضرت کعب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جب ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ آپؐ پر سلام کس طرح بھیجا جائے لیکن یہ پتہ نہیں کہ آپ ﷺ پر درود کیسے بھیجیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا تم مجھ پر اس طرح درود بھیجا کرو۔ اے ہمارے اللہ! تو محمد ﷺ اور محمد ﷺ کی آل پر درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم ؑ کی آل پر درود بھیجا اے ہمارے اللہ! تو محمد ﷺ اور محمد ﷺ کی آل کو برکت عطا کر جس طرح تو نے ابراہیم ؑ کی آل کو برکت عطا کی۔ تو حمد والا اور بزرگی والا ہے۔
رسول اللہ ﷺ کے صحابیؓ حضرت فضالہ بن عبیدؓ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو نماز میں دعا کرتے ہوئے سنا، کہ اس نے نہ تو اللہ کی بڑائی بیان کی اور نہ نبی ﷺ پر درود بھیجا۔ آپؐ نے فرمایا اس نے جلد بازی سے کام لیا، پھر آپؐ نے اس کو بلایا اور اس کو کہا ــــــ یا کسی اور کو کہا ـــــــ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے رب کی تمجید سے اور اس کی ثنا سے شروع کرے پھر نبی ﷺ پر درود بھیجے پھر جو چاہے دعا کرے۔