بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 2 hadith
حضرت ربعی بن حراشؓ بیان کرتے ہیں کہ بنی عامر کے ایک آدمی نے ہمیں بتایا کہ ایک دفعہ اس نے نبیﷺ سے اجازت مانگی جبکہ آپﷺ گھر میں تشریف فرما تھے کہ اندر آ جا ؤں؟ آپﷺ نے اپنے خادم کو کہا جا ؤ اور اس سے کہو کہ اندر آنے کی اجازت اس طرح مانگتے ہیں۔ پہلے السلام علیکم کہیں، پھر پوچھیں کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ جب اس آدمی نے یہ بات سنی تو ایسا ہی کیا۔ سلام کہا پھر عرض کیا۔ اندر آ سکتا ہوں؟ نبیﷺ نے فرمایا اجازت ہے آ جا ؤ۔ چنانچہ وہ اندر حاضر ہو گیا۔
حضرت عطاء بن یسارؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا میں گھر میں داخل ہوتے وقت اپنی ماں سے بھی اندر آنے کی اجازت لوں۔ آپؐ نے فرمایا ہاں اجازت لے کر گھر میں داخل ہونا چاہئے۔ اس شخص نے کہا میں تو ماں کے ساتھ ہی اس گھر میں رہتا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اجازت لے کر اندر داخل ہوا کرو۔ اس شخص نے کہا میں تو اس کا خادم ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے پھر فرمایا گھر میں اطلاع دے کر داخل ہوا کرو۔ کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ اپنی ماں کو ننگی حالت میں دیکھو (یعنی وہ بے خیالی میں اس حالت میں بیٹھی ہو کہ اس کے جسم کے کسی حصہ پر کپڑا نہ ہو)۔ اس شخص نے عرض کیا (میں تو اسے پسند) نہیں (کرتا)۔ آپؐ نے فرمایا پھر اجازت لے کر اندر جایا کرو۔ (یعنی بغیر اجازت، خواہ اپنی ماں کا ہی گھر ہو، اندر نہیں جانا چاہئے کیونکہ اکیلے ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ وہ کپڑے وغیرہ بدل رہی ہوں یا گرمی کی وجہ سے کپڑے اتار کر لیٹی ہوں یا نہا رہی ہوں۔ کئی احتمالات ہیں۔)