بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 18 hadith
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا وقفہ دے کر اور کبھی کبھی ملنے سے محبت زیادہ ہوتی ہے۔ (روز روز ملنے چلے آنے سے چاہت کم ہو جاتی ہے)۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب اہل یمن آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مصافحہ کو رواج دیا۔
حضرت عبداللہ بن سلامؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو! سلام کو رواج دو، ضرورت مند کو کھانا کھلاؤ۔ صلہ رحمی کرو اور اس وقت نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں۔ (اگر تم ایسا کرو گے) تو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا اسلام کا کونسا عمل بہترین ہے؟ فرمایا (یہ کہ) تو کھانا کھلائے اور سلامتی کی دعا کرے، اس کے لئے جس کو تو جانتا ہے اور اس کے لئے بھی جسے تو نہیں جانتا۔
حضرت عمران بن حصینؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے السلام علیکم کہا آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ جب وہ بیٹھ گیا تو نبی ﷺ نے فرمایا اس شخص کو دس گنا ثواب ملا ہے۔ پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمة اللہ کہا حضور ﷺ نے سلام کا جواب دیا۔ جب وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اس کو بیس گنا ثواب ملا ہے۔ پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ کہا آپ ﷺ نے انہی الفاظ میں اس کو جواب دیا۔ جب وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اس شخص کو تیس گنا ثواب ملا ہے۔
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا اے میرے بیٹے! جب تم گھر جاؤ تو سلام کہو اس طرح تجھے بھی برکت ملے گی اور تیرے خاندان کو بھی۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں (آنحضرتﷺ نے فرمایا) جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تو اسے سلام کہے پھر جب کوئی درخت یا دیوار یا پتھر درمیان میں حائل ہو جائے یعنی وہ ایک دوسرے سے اوجھل ہو جائیں اور دوبارہ آپس میں ملیں تو پھر ایک دوسرے کو سلام کہیں۔