بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 1 hadith
وراد جو حضرت مغیرہؓ کے کاتب تھے ، نے بیان کیا کہ امیر معاویہؓ نے حضرت مغیرہؓ کو لکھا کہ جو باتیں آپ نے رسول اللہﷺ سے سنی ہیں وہ میری طرف لکھ بھیجیں تو مغیرہؓ نے ان کو یہ لکھا کہ نبی اللہ ﷺ ہر نماز کے پیچھے یہ کہا کرتے تھے۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الملْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ (اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ، اے اللہ کوئی روکنے والا نہیں جو تو دے اور کوئی دینے والا نہیں جس کو تو روک لے اور کسی شان والے کو تیرے مقابلہ میں (اس کی) شان نفع نہیں دیتی) اور نیز ان کو یہ لکھا کہ آپ چہ میگوئیوں سے اور بہت سوالات کرنے اور مال ضائع کرنے سے منع فرمایا کرتے اور ماؤں کی نافرمانی سے اور بیٹیوں کو زندہ گاڑنے سے اور خود نہ دینا اور لوگوں سے کہنا کہ لاؤ، اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔