(مسلم کتاب السلام باب تحریم الخلوۃ بالاجنبیۃ و الدخول علیھا 4022)
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا خبردار! کوئی شخص کسی بیوہ کے پاس (اکیلے) رات نہ گزارے سوائے اس کے کہ اس نے اس سے نکاح کیا ہوا ہو یا وہ محرم ہو۔
(مسلم کتاب الامارۃ باب حرمۃ نساء المجاہدین و اثم من خانھم (3501
سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجاہدین کی خواتین کا احترام (پیچھے) بیٹھ رہنے والوں کے لئے ان کی ماؤں کے احترام کی طرح ہے اور پیچھے بیٹھ رہنے والوں میں سے جو شخص بھی مجاہدین کے گھر والوں کی خبر گیری کرتا ہے اور اس کی، اُن کے (اہل) کے بارہ میں خیانت کرتا ہے تو وہ قیامت کے دن اس مجاہد کے لئے کھڑا کیا جائے گا اور وہ (مجاہد) اس کے عمل میں سے جو چاہے گا لے لے گا۔ پس تمہارا کیا خیال ہے ؟