بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 2 hadith
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا وہ ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کی تعظیم نہیں کرتا، امر بالمعروف نہیں کرتا اور برائی سے نہیں روکتا۔
یزید بن حیان کہتے ہیں کہ میں اور حصین بن سبرہ اور عمر بن مسلم حضرت زید بن ارقمؓ کے پاس گئے جب ہم ان کے پاس بیٹھے تو حصین نے ان سے کہا کہ اے زیدؓ! آپؓ نے بہت خیر پائی۔ آپؓ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپؐ کی باتیں سنیں اور آپؐ کی معیت میں غزوات کئے اور آپؐ کے پیچھے نمازیں پڑھیں۔ زیدؓ! آپؓ نے بہت خیر پائی ہے۔ اے زیدؓ! جو رسول اللہ ﷺ سے آپؓ نے سنا ہے ہمیں بتائیں ……… وہ کہنے لگے ایک روز رسول اللہ ﷺ مکہ اور مدینہ کے مابین ایک چشمہ کے پاس جسے خُم کہا جاتا تھا ہمارے درمیان خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے اللہ کی حمد و ثنا کی اور وعظ و نصیحت فرمائی پھر فرمایا اما بعد! سنو اے لوگو! میں تو محض ایک انسان ہوں قریب ہے کہ میرے رب کا پیغام لانے والا آئے اور میں اس کے بلاوے پر ہاں کہوں۔ میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے۔ پس اللہ کی کتاب کو لو اور اس کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ پھر آپؐ نے کتاب اللہ کے بارہ میں بہت ترغیب و تحریض دلائی پھر فرمایا اور میرے اہل بیت، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔